Friday, May 10, 2024
Homesliderسرکاری عہدوں پر رجسٹرڈکاروں کے لاکھوں روپیوں کے چالانات کب اور کون...

سرکاری عہدوں پر رجسٹرڈکاروں کے لاکھوں روپیوں کے چالانات کب اور کون ادا کرے گا ؟

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے ناموں پر رجسٹرڈ فور وہیلرز  اور تلنگانہ حکومت میں اعلیٰ عہدوں پرفائز  افراد کی گاڑیوں پر  لاکھوں روپے کے چالانات ہیں جو ہنوز ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی ای چالان ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی فوری  بعد اس کی تصدیق نے بتایا کہ  پرنسپل سکریٹری آف تلنگانہ  کے نا م  رجسٹرڈ کار پر 45540 روپے مالیت کے 44 چالانات  ہیں جو ہنوز ادا نہیں کئے گئے ہیں ۔

ایک اور گاڑی جو ڈسٹرکٹ کلکٹر اور مجسٹریٹ کے نام پر  رجسٹرڈ کی گئی تھی اس میں 22،905 روپے مالیت کے 23 چالانات ہیں  جو ادا نہیں کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ایک اور گاڑی جو  ہنومنت شنڈے  کے نام سے رجسٹرڈ ہے ، جو تلنگانہ کے جوکل سے منتخب لیڈر ہے ، 35،325 روپے مالیت کے 35 چالانات  ہیں۔ عادل آباد سے پورنام ستیش کمار کے نام سے رجسٹرڈ کار اور قانون ساز کونسل کے رکن  ہیں اس گاڑی پر 27،180 روپے مالیت کے 28 چالانات درج ہیں ۔

 اسی طرح  کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ  کے نام سے رجسٹرڈ ایک کار پر  34،385 روپے مالیت کے 31 چالانات  ہیں جو ادا شدنی ہیں ۔ ایک اور گاڑی جو چیف کمشنر آف لینڈ ایڈمنسٹریشن کے نام سے رجسٹرڈ ہے ،اس کے 28 ادائیگی شدہ چالانات ہیں جن کی قیمت 27،580 روپے ہے۔ صرف ان چھ کاروں سے 1،92،915 روپے کی رقم زیر التوا ہے  جس سے یہ حیرت ہوتی ہے کہ عوامی خدمت کے دیگر نمائندوں  کے نام پر رجسٹرشدہ گاڑیوں پر کتنے چالانات موجود ہوں گے اور جن کی رقم کتنے لاکھ میں ہوگی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ چالانات کون ادا کرے گا اور حیران کن حقیقت ہے  کہ شاید  ٹیکس دہندگان کو ہی یہ  بوجھ  بھی اٹھانا پڑے گا۔