Sunday, May 19, 2024
Homesliderسرینا ولیمز 14ویں مرتبہ یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں داخل ،وکٹوریہ...

سرینا ولیمز 14ویں مرتبہ یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں داخل ،وکٹوریہ اگلی حریف

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک: سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی کی راہ میں موجود سوویتانا پیرونکوواکو سخت مقابلے کے بعد شکست دی ۔سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن سیمی فائنل میں 14 ویں مرتبہ رسائی سے قبل  ولیمز نے کوارٹر فائنل میں پیرونکووا کے خلاف 4-6 ، 6-3 ، 6-2 سے کامیابی حاصل کی ۔

یوایس اوپن میں 6 مرتبہ خطاب حاصل کرنے والی سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں ساتھی ماں کو شکست دینے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔سرینا نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں یہاں کھڑے  ہوکر آپ کے ساتھ بات کر رہی ہوں۔ کبھی ہار نہیں مانی۔سرینانے نے کامیابی کے بعد مزید کہا کہ یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ مائیں کتنی سخت ہیں۔ آپ ایک بچے کو جنم دیتے ہیں جس کے بعد  بھی آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

سیمی فائنل میں سرینا کا مقابلہ سابق عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنیکا سے ہوگا جنہوں نے اپنے کوارٹر فائنل میں  الیز مارٹین کو راست سٹوں میں باآسانی 1-6 , 0-6 سے شکست دی ۔سرینا اور وکٹوریہ کے درمیان مقابلہ کا موازنہ 4-18 ہے لیکن کئی ایسے مقابلے بھی رہے جس کا نتیجہ تیسرے سیٹ میں حاصل ہوا جبکہ 2012 اور2013 کے یوایس اوپن فائنل میں سرینا کو کامیابی کےلئے تین سٹوں کی سخت جدوجہد کرنی پڑی تھی ۔دونوں کھلاڑیوں کا حالیہ فام بھی برابر ہی ہے کیونکہ ایک جانب سرینا ماں بننے کے بعد اپنا پہلا گرانڈ سلام کے حصول کی کوشا ں ہے تو دوسری جانب وکٹوریہ آسٹریلین اوپن خطاب کا باب دہرانے کی خواہاں ہیں جو زخموں سے صحت یاب ہونے کےبعد پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

مرد زمرے کے کوارٹر فائنل میں اس مرتبہ خطاب کےلئے سب سے زیادہ پسندیدہ کھلاڑی  ڈومینک تھیم نے یلیکس ڈی مینور راست سٹوں کے کوارٹر فائنل میں شکست دی ۔ تھیم نے اپنے حریف کو 6-2، 6-1، 6-4 سے شکست دی ۔یہ کوارٹر فائنل مقابلہ دو گھنٹے طویل رہا جس میں تھیم کو کامیابی کےلئے کوئی سخت جدوجہد نہیں کرنی پڑی ۔