Sunday, April 28, 2024
Homesliderسعودی حادثہ: تلنگانہ کے ایک ورکر نے معاوضہ کی خواہش کی

سعودی حادثہ: تلنگانہ کے ایک ورکر نے معاوضہ کی خواہش کی

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد: تلنگانہ کا ایک ورکر جو سعودی عرب میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا نے اس کو معاوضہ فراہم کرنے کی کمپنی سے خواہش کی۔نظام آباد ضلع کے مکلور منڈل کے دھرمورا گاوں سے تعلق رکھنے والا سی ہنمنڈلو خلیجی ملک میں بلدیہ کمپنی میں ملازم تھا۔25جنوری 2016کو اس کو ڈیوٹی کے دوران ایک کار نے ٹکر دے دی جس کے بعد اس کا علاج سعودی عرب میں تقریبا 6ماہ ہوا جس کے بعد اس کو ہندوستان واپس بھیج دیاگیا۔

حادثہ کے نتیجہ میں اس کے جسم کا نچلا حصہ متاثر ہوگیا۔پرواسی مترا لیبر یونین کے نمائندوں ڈی کرن اور اے بابو راو پر مشتمل ایک وفد نے اس سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملہ کو اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے ایک تفصیلی میل ہندوستانی سفارت خانہ کے اعلی عہدیداروں کو روانہ کرتے ہوئے عدالت میں اس کے معاوضہ کے دعوی کے موقف کو جاننا چاہا۔اس نے دعوی کیا کہ پاور آف اٹارنی دینے کے علاوہ اس نے اس حادثہ سے متعلق تمام دستاویزات اس کے آجر کو سعودی عرب میں علاج کے دوران فراہم کئے تاہم تاحال کوئی بھی معاوضہ اس کو فراہم نہیں کیاگیا۔ ہنمنڈلو نے کہا کہ اس کی بیوی اور تین بیٹیاں اسی پر منحصر ہیں۔اس کے دوست اور رشتہ دار اس کی مالی اعانت علاج کے اخراجات اور دیگر اخراجات کے لئے کررہے ہیں۔