Wednesday, May 8, 2024
Homeاسپورٹسسعودی عرب میں اب پاکستانی ڈراموں کی نشریات

سعودی عرب میں اب پاکستانی ڈراموں کی نشریات

- Advertisement -
- Advertisement -

سعودی عرب  : سعودی عرب میں گزشتہ 3 سال سے بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں جس کے تحت وہاں فیشن اور فلمی صنعت کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔سعودی عرب میں جہاں گزشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی وہیں گزشتہ برس ہی 35 سال بعد سینما کھولے گئے تھے اور اب سعودی عرب میں پاکستانی ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے نشر کیا جائے گا۔

گزشتہ برس نہ صرف سعودی عرب میں فلموں کو نمائش کی اجازت دی گئی تھی بلکہ وہاں پہلی مرتبہ خواتین کے فیشن ویک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور سعودی عرب کی پہلی خاتون اسٹیج اداکارہ بھی سامنے آئی تھیں۔سعودی عرب میں سینما کھولے جانے کےبعد گزشتہ برس پاکستانی فلم کی بھی نمائش کی گئی تھی، تاہم اب جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو بھی سعودی عرب کے مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ برس سعودی عرب میں راحت فتح علی خان کا بہت بڑا کنسرٹ ہوا تھا اور اپریل میں ایک اور بہت بڑا میلہ سجنے والا ہے جس میں سعودی میں موجود پاکستانی طبقے کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا اور متعدد پاکستانی فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سعودی عرب میں اپریل 2018 میں پہلی مرتبہ فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کو پاکستانی ڈراموں کی فراہمی کی پیش کش کی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو عرب زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کو فراہم کردیے جائیں گے۔ پاکستان نے سعودی ایئرلائنز سے درخواست کی ہے کہ وہ عربی میں ڈب کی گئی پاکستانی فلموں کو طیاروں میں دکھائیں۔

وزیر اطلاعات نے فواہد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سینما بنانے کی پیش کش بھی کی ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔