Thursday, May 16, 2024
Homesliderسعودی عرب میں تعلیمی سال آن لائن انداز میں شر وع ہوگا

سعودی عرب میں تعلیمی سال آن لائن انداز میں شر وع ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ: اس وقت ساری دنیا کی نظریں سعودی عرب پر مرکوز ہوچکی ہیں کونکہ مملک میں نیا تعلیمی سال اتوار سے شروع ہورہا ہے اور مملکت بھر کے اسکول ورچوئل لرننگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سعودی عرب کے تمام طلبہ کورونا وائرس کے خلاف مملکت کے احتیاطی اقدامات کے تحت پہلے سمسٹر کے پہلے سات ہفتوں تک ریموٹ کلاسوں میں شرکت کریں گے۔

خطہ تبوک میں تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم بن حسین العماری نے کہا کہ جہاں تمام انتظامی عملے کو جسمانی طور پر کام پر جانا پڑتا ہے تو دوسری جانب  اساتذہ اور طلباء ورچوئل کلاسز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسکولوں کو رہنمائی  اور امداد فراہم کرنے کے لئے سوپروائزرمختص کردیئے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم نے کہا  ہے کہ مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے طلباء کو صبح 9 بجے سے آن لائن حاضر ہونا پڑے گا ، جبکہ ابتدائی اسکول کے طلباء اپنی کلاسیں دوپہر  3 بجے شروع کریں گے۔  سعودی حکومت کی جانب سے یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کا مقصد والدین کو چھوٹے بچوں کی ریموٹ طرزکی تعلیم میں زیادہ سے زیادہ شامل ہونے میں مدد کرنا ہے۔

آن لائن پلیٹ فارم وی اسکول ڈاٹ ایس اے کے ذریعے تمام کلاسوں کی شرکت کی جاسکتی ہے اور متعلقہ مواد ایپل اور اینڈرائڈ اسٹورز سے دستیاب ہیں۔ اسباق کو عین ٹی وی چینل یا یوٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔یوٹیوب پر محفوظ شدہ دستاویزات کے علاوہ عین ٹی وی پر ہرمضمون کا اپنا ایک چینل ہوگا۔

وزارت نے کہا ہے کہ خانگی اسکولوں کو بھی آن لائن تعلیم کےلئے مذکورہ ٹولس  استعمال کرنے کی اجازت ہے ، وہ آن لائن پلیٹ فارم سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تمام اسکول ہفتے میں کم از کم ایک دن مختص کریں گے جس پر طلباء اور ان کے اہل خانہ شرکت کرسکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے آن لائن پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے وہ اسائنمنٹ اور تشخیص پر عمل کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا ، وزیر تعلیم حماد الاشیخ نے نئے تعلیمی سال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے صوبائی ایجوکیشن ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقدہ کیا ۔وزیر نے 60 لاکھ سے زائد طلبہ کے لئے ریموٹ کلاسز کے انتظامات کے تسلسل کو بھی یقینی بنایا۔