Tuesday, May 21, 2024
Homeبین الاقوامیسعودی عرب میں سڑک حادثہ،35افراد ہلاک اور4افرادزخمی

سعودی عرب میں سڑک حادثہ،35افراد ہلاک اور4افرادزخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 35افراد ہلاک اور4افراد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ سڑک حادثہ مدینہ منورہ کے علاقے الا کحل میں اس وقت پیش آیا،جب غیر ملکیوں کو لے جانے والی بد ایک دوسری گاڑیوں سے ٹکرائی۔

اوراس حادثہ میں  35افراد ہلاک اور4افراد زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق عرب اور ایشیائی ملکوں سے ہے۔حکام کے مطابق،زخمیوں کو الحمنہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے معاملہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حادثہ میں زخمی دیگر افراد کی ھالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔