Friday, May 17, 2024
Homesliderسعودی عرب میں مساجد کھولنے کا اعلان ،عمرہ پر ہنوز پابندی

سعودی عرب میں مساجد کھولنے کا اعلان ،عمرہ پر ہنوز پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت حکام کی سفارشات پر کرفیو اور حفاظتی اقدامات میں نرمی کا اعلان کیا ہے اور داخلی پروازیں بھی شروع کی جا رہی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعرات 28 مئی سےہفتہ 30 مئی تک سعودی عرب کے تمام علاقوں میں صبح چھ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی جبکہ مکہ مکرمہ اس سہولت سے مستثنی ہوگا۔کرفیو سے خارج اوقات میں خانگی  گاڑی سے مملکت کے تمام شہروں اور صوبوں میں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔اتوار 31 مئی سے سعودی عرب کی تمام مساجد جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے کھول دی جائیں گی۔مکہ مکرمہ کی مساجد اس سے مسثنی ہوں گی۔

مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی۔کرفیو سے خارج اوقات میں متعدد مزید اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی گئی۔اس میں تھوک اور ریٹیل کا کاروبار کرنے والی دکانیں کھلیں گی ،تجارتی مراکز اور مالز بھی کھولیں جائیں گے۔

وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ ایسےتمام کام جن میں سماجی دوری کی شرط پوری نہ ہوتی ہو ان پر پابندی جوں کی توں برقرار رہے گی۔ ان میں باربر شاپس، بیوٹی پارلر، فٹنس سینٹر، پلے گراونڈ، اسپورٹس کلب ، تفریحی مراکز ، سینما گھر وغیرہ حسب سابق بند رہیں گے۔

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک نیا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔سعودی عرب کے تمام علاقوں میں صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ مکہ مکرمہ اس سہولت سے مستثنی ہوگا۔ایسی تمام اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی جنہیں اس سے پہلے استثنی دیا جا چکا ہے۔سرکاری اداروں اور خانگی کمپنیوں میں ڈیوٹی کی معطلی ختم کردی جائیں گی۔

وزارتوں، سرکاری اداروں اور خانگی کمپنیوں میں ڈیوٹی کی معطلی ختم کردی گئی۔ملازمین مقررہ ضوابط کے مطابق دفاتر میں ڈیوٹی دیں گے۔وزارت سماجی بہبود، وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ڈیوٹی ضوابط  تیار کرے گی۔

حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ داخلی پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔محکمہ شہری ہوا بازی ، وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کرے گا۔سعودی عرب کے تمام علاقو ں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے مختلف وسائل کے ذریعے سفر پر پابندی ختم کردی گئی ہے البتہ متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے پابند ہوں گے۔

سابق فیصلوں کے بموجب مستثنی سرگرمیوں کے علاوہ کرفیو سے خارج اوقات میں دیگر اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ ریستوران حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ کھل جائیں گے۔ قہوہ خانوں کو بھی اس کی اجازت ہوگی۔سماجی دوری کی شرط پوری نہ کرسکنے والی سرگرمیاں حسب سابق بند رہیں گی۔ عوامی  مقامات پر 24 گھنٹے سماجی دوری کی پابندی جاری رہے گی۔ علاوہ ازیں شادی کی تقریبات اور تعزیتی اجتماعات میں پچاس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔21 جو ن اتوار سے مملکت کے تمام علا قوں اور شہروں میں حالات معمول پر آجا ئیں گے تاہم  مکہ مکرمہ میں پابندی بر قرار رہے گی۔

تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفا ظتی تدابیر کی پابندی کریں۔بیان میں کہا گیا کہ کرفیو کے دوران محلے میں واک کی اجازت ہوگی۔عمرہ اور زیارت پر پابندی برقرار رہے گی ۔ بین الاقو امی پروازیں تااطلاع ثانی معطل رہیں گی۔ نئی صورتحال کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں نرمی اور سختی کا فیصلہ ہوگا۔