Friday, May 17, 2024
Homesliderسعودی عرب واٹس ایپ کا محفوظ متبادل ایپ بنانے میں...

سعودی عرب واٹس ایپ کا محفوظ متبادل ایپ بنانے میں مصروف

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: پیغامات کےلئے اس وقت دنیا میں سب سے مقبول عام ایپ واٹس ایپ ہے لیکن سعودی عرب واٹس ایپ کا ایک محفوظ متبادل تیار کررہا ہے جس سے خفیہ ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ سعودی ذرائع کے بموجب مقامی پیغام رسانی کی خدمت غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کو محدود کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی خفیہ یا حساس ڈیٹا مقامی سرورس پرمحفوظ ہے۔

کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی (کے اے سی ایس ٹی) میں سعودی انجینئروں اور محققین کی ایک ماہر ٹیم اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ میسج پلیٹ فارم ایک سال میں تیار ہوجائے گا اور صارفین کو فیس بک کے واٹس ایپ اور ٹینسنٹ کے وی چیٹ کے متبادل کے طور پر محفوظ ماحول میں بات چیت کرنے کی سہولت دستیاب  ہوگی۔

کے اے سی ایس ٹی کے نیشنل انفارمیشن سیکیورٹی سنٹر کے ڈائریکٹر باسل العمیر نے کہا”یہ پلیٹ فارم مقامی طور پر تیار شدہ خفیہ سافٹ ویئر اور الگورتھم پر تعمیر کیا جارہا ہے جو اسے سیکیورٹی کے امکانی نقصانات سے بچائے گا اور حفاظت اور پرائیویسی کی اعلی ڈگری حاصل کرنے میں مدد کرے گا ۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں العمیر نے مزید کہا ہے کہ سعودی ساختہ  پلیٹ فارم بھی آڈیو اور ویڈیو (متن اور صوتی مواصلات ) دونوں کے محفوظ تبادلے کی ضمانت دے گا۔

انہوں نے مزید کہا آل سعودی افرادی قوت کے ذریعہ تیارکردہ ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ یہ غیر ملکی ایجنسیوں کے زیر کنٹرول بیرونی سروروں سے پاک ہے اور اس وجہ سے رازداری کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ  بیرونی سرورس فی الحال سرکاری ایجنسیوں ، اداروں اورکمپنیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ عام صارفین اس طرح کے خدشات سے محفوظ ہیں۔

ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی میں سائبرسیکیوریٹی کے پروفیسر محمد خرم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واقعی کے اے سی ایس ٹی کی جانب سے محفوظ فائل ٹرانسفر اور ملٹی میڈیا مواصلات کے لئے دیسی پلیٹ فارم تیار کرنا ایک بہت بڑا اقدام ہے جس کے  بہت سارے فوائد ہیں۔انہوں نے مزید کہااس سے مقامی صلاحیتوں کے لئے  ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، دانشورانہ املاک کی ترقی ہوسکے ، سرکاری اور خانگی  شعبے کی تنظیموں کو آبائی علاقوں میں محفوظ اطلاق مل سکے اور مقامی صارفین کے لئے دو لسانی مواصلات کا انٹرفیس پیش کیا جاسکے۔اس کے علاوہ ، اس کی مقامی ترقی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ کسی بھی سیکیورٹی حملوں سے  پاک ہو جو ہیکرز کو سائبرحملوں  کی اجازت نہیں دے گا  ۔