Tuesday, May 7, 2024
Homeبین الاقوامیسعودی عرب 2025 تک گیس برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے...

سعودی عرب 2025 تک گیس برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے چئیرمین انجینئیر امین الناصر کے بموجب  سعودی عرب 2025 تک گیس برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔

انجینئیر امین الناصر نے کہا ہے کہ ہمارا نشانہ یومیہ تین ارب مکعب فٹ گیس برآمد کرنے کا ہے۔ یہ نشانہ بتدریج  حاصل کیا جائیگا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق الناصر ریاض  میں کویت ، سلطنت عمان، عراق اور پاکستان میں تیل اور گیس کے  کنوؤں کی کھدائی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

الناصر نے کہا کہ کویت، عراق، پاکستان اور سلطنت عمان میں  پیٹرول اور گیس کے کنوؤں کی کھدائی میں  الحفر عربی کمپنی کی شراکت کا معاہدہ بے حد اہم ہے۔ اس کی بدولت ہماری کمپنی  مشرق وسطیٰ کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہوجائیگی اور اس کی حیثیت ملکی کے بجائے علاقائی  کمپنی کی بن جائیگی۔الحفر کمپنی کے کارکنان کی تعداد 6ہزار تک ہوجائیگی، اسکی بدولت تیل اور گیس کی صنعت میں سعودیوں کا کرداربڑھ جائیگا۔

انرجی سٹی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے دوسرے مرحلے کا آغازجلد ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح مملکت میں گیس کے زبردست ذخائر دریافت ہونے کے بعدریجنل گیس نیٹ ورک میں توسیع کیلئے متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔ سعودی عرب اس سال قابل تجدید توانائی کے کم از کم 12منصوبوں کے ٹینڈر جاری کریگا۔ الفالح نے کہا ہے  کہ سعودی عرب آئندہ 10برس کے دوران 60گیگا واٹ تک قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کا نشانہ مقرر کر رکھا ہے۔ اس میں شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی 40گیگا واٹ بجلی اور پن چکی سے پیدا ہونے والی  تین گیگا واٹ بجلی  بھی شامل ہوگی۔