Monday, April 29, 2024
Homesliderسعودی عوام کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا منصوبہ

سعودی عوام کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا منصوبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ۔ سعودی وزارت صحت کا مقصد ملک میں 70 فیصد شہریوں اور تارکین وطن  کو مفت ویکسین دینے کا ارادہ ہے جو ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں ۔حکام امید کر رہے ہیں کہ اگلے سال کے آخر تک اس ضمن میں  کا ہدف پورا ہو جائے گا۔وزارت کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے احتیاط ڈاکٹر عبد اللہ اسیری نے کہاآنے والے مہینوں میں جو لوگ کوویڈ 19 سے متاثر نہیں ہوئے ہیں  ان کو ویکسین مہم میں ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا جب تک کہ انڈر 16 سال کی عمر کے افراد کو  کورونا ویکسین اس وقت تک فراہم نہیں کی جائے گی  جب تک کہ تحقیقات یا ٹسٹ کا نیتجہ اس کی ضرورت کو ثابت نہ کردے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مملکت آنے والے ہفتوں میں ویکسین  کی آمد کے واضح شیڈول کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برطانیہ نے کوایکس تنظیم کے ذریعے ویکسین حاصل کرنے کے لئے دو راستوں پر کام کیا ، جس کی تشکیل اور مالی اعانت میں جی 20 کا کردار تھا۔اسیری نے کہا سعودی عرب اس سہولت کے ذریعہ بڑی مقدار میں ویکسین حاصل کرے گا جبکہ دوسرا راستہ بڑی کمپنیوں سے براہ راست معاہدہ کرنا ہے تاکہ اس خلا کو پورا کیا جا سکے۔

کوایکس ایک عالمی اقدام ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے ممالک کو لائسنس یافتہ اور منظور ہونے کے بعد محفوظ اور موثر ویکسینوں کے لئے مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔اسیری نے بتایا کہ موثر ویکسین کے حصول کے لئے ایک طویل تیاری کا منصوبہ اور سربراہی  چین کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ویکسین کے کئی ممالک میں بڑی مقدار میں پہنچنے کےلئے  وقت درکار ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا  رواں سال جو کچھ جاری کیا جائے گا اس کی بڑی مقدار میں دستیاب ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے ۔