Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیسعودی میں دنیا کے مہنگے ترین گھڑدوڑ مقابلے کا اعلان

سعودی میں دنیا کے مہنگے ترین گھڑدوڑ مقابلے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی عرب نے آئندہ برس دنیا کے مہگنے ترین گھڑ دوڑ مقابلے کا انعقاد کرنے کا اعلان کردیا۔ 2020 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کی مالیت کے انعامات والے گھڑ دوڑ مقابلے کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کے ایونٹ کا اعلان جوکی کلب سعودی عرب کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے کیا۔

اس گھڑ دوڑ کو سعودی کپ کا نام دیا گیا ہے، جو ا?ئندہ برس 9 فروری کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر ہوگا۔ سعودی کپ میں مجموعی طور دنیا بھر سے 14 گھڑسوارشریک ہوں گے اور جیتنے والے کو ایک کروڑ ڈالر رقم دی جائے گی۔ اس کپ میں بہترین مقامات حاصل کرنے والے دیگر گھڑ سواروں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔گھڑ دوڑکپ کی باقی ایک کروڑ ڈالر کی رقم پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے گھڑ سواروں میں تقسیم کی جائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہےکہ دنیا کی اس مہنگی ترین گھڑ دوڑ میں کتنی خواتین حصہ لیں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس مہنگی ترین ایونٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے گھڑ سواری کی شوقین درجنوں خواتین سعودی عرب آئیںگی۔ شہزادہ بندربن خالد الفیصل نے کہا کہ سعودی کپ کے انعقاد سے وہ گھڑ دوڑ کے کھیل کو ملک میں فروغ دینا چاہتے ہیں اور وہ آئندہ سال فروری میںگھڑ سواری کے شوقین مرد و خواتین سمیت میڈیا ارکان کا سعودی عرب میں بھرپور استقبال کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں آئندہ سال ہونے والے کپ کے انعامات کی رقم امریکہ میں ہونے والے مہنگے ترین گھڑ دوڑ کے مقابلے پگاسس ورلڈ کپ کی رقم سے بھی زیادہ ہے۔فلوریڈا میں ہر سال جنوری میں ہونے والے پگاسس گھڑ دوڑ مقابلے کے انعام کی رقم ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں سعودی کپ کے انعامات کی رقم دبئی، برطانیہ، جاپان، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے گھڑ دوڑ مقابلوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ سعودی عرب میںگھڑ سواری مرد وخواتین میں یکساں طور پر مقبول ہے اور شاہی گھرانے کے افراد سمیت صنعتی گھرانوں کے افراد بھی گھڑ سواری کرتے ہیں۔