Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیسعودی میں رہائش پذیر افراد اپنے لواحقین کو ”میزبان ویزا“پر مدعو کر...

سعودی میں رہائش پذیر افراد اپنے لواحقین کو ”میزبان ویزا“پر مدعو کر سکیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

سعودی عرب : میڈیا رپورٹس کے مطابق،سعودی عرب عرب آئندہ تاریخوں میں فشر پلیٹ فارم کے ذریعہ”میزبان ویزا“ جاری کرنا شروع کرے گا۔مذ کورہ نیا میز بان ویزا سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو 90دن تک وہاں کے کسی فرد کے لئے ریاست کی جانب سے مہمانوں کی میز بانی کرنے کا اہل بنائے گا۔رپورٹ کے مطابق،ہرایک شہری،ایک سال میں تین سے پانچ لوگوں کو مدعو کر سکیں گے۔

میز بان ویزا کی قیمت ہر شخص کے لئے اورہر سال کے لئے 500ایس آر (سعودی ریال) ہے۔اور ایک ہی شخص کو الگ الگ ویزا پر ایک سال میں تین بار بلایا جا سکتا ہے۔اور اس ویزا پرآنے والے، میز بان ریاست میں کہیں بھی آزادانہ طور پر سفر کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ رہائشی صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کر سکیں گے۔تاہم،سعودی شہری کسی کو بھی میز بان ویزا پر بلانے کے اہل ہوں گے۔مہمان کے لئے مکین یا شہری مکمل طور پر ذمہ دار ہوں گے۔