Sunday, May 12, 2024
Homesliderسعودی میں ٹڈیوں کے حملوں سے بچاو کے لیے جدید ٹیکنالوجی...

سعودی میں ٹڈیوں کے حملوں سے بچاو کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔سعودی وزارت ماحولیات ، پانی وزراعت نے فصلوں اور شہروں کو ٹڈیوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کےلیے جامع منصوبہ بندی پرعمل شروع کر دیا ۔وزارت نے ٹڈیوں کے انسداد کےلیے مختلف علاقوں کے سروے کےلیے جدید ترین ڈیجیٹل کیمروں سے لیس یونٹ فراہم کیا ہے۔

سعودی عرب کے  اخبارکے مطابق وزارت ماحولیات نے ٹڈیوں کے انسداد کےلیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے تاکہ فصلوں کو ان کے نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے۔وزارت کی جانب سے ٹڈیوں کے خاتمے کےلیے جہاں گراونڈ کنٹرول یونٹ کے ذریعے سپرے کیاجاتا ہے تاہم اس سےقبل ان علاقوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جہاں ٹڈی کے حملے متوقع ہوتے ہیں۔

سروے کےلیے وزرات ماحولیات وزراعت کی جانب سے سروے کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل یونٹ تیار کیا ہے جس میں ڈرونز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعے علاقوں کا فضائی سروے کر کے سپرے کرنے والی ٹیموں کو جامع رپورٹ پیش کی جائے۔سروے ٹیم جن ڈرونز سے کام لے گی ان میں جدید ترین اورانتہائی حساس کیمرے نصب کیے گئے ہیں جنہیں وائی فائی سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم سے منسلک کیاجائے گا۔

جدید کیمروں کے ذریعے ان علاقوں کی تفصیلی وڈیو فوری طور پر مرکزی روم میں ارسال کی جائے جنہیں دیکھ کر ماہرین ٹڈیوں کے خاتمے کےلیےسپرے ٹیم کو ہدایات جاری کریں گے۔