Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگسعودی میں  پہلی مرتبہ شطرنج کے مقابلے ، خواتین کی بھی شرکت

سعودی میں  پہلی مرتبہ شطرنج کے مقابلے ، خواتین کی بھی شرکت

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی خواتین ایسے تمام کھیلوں میں جہاں وہ اپنے جسم، دماغ اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرسکتی ہوں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی ہیں۔ شطرنج کو دماغ کا کھیل مانا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ الوحدہ کلب نے مکہ مکرمہ میں سعودی شطرنج آرگنائزیشن کے تعاون سے شطرنج ٹورنمنٹ کا انتظام کیا۔ خواتین نے اس میں حصہ لیا۔

المدینہ اخبار نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شطرنج کے پہلے خواتین ٹورنمنٹ میں عام خواتین ہی نہیں بلکہ شاہی خاندان کی شہزادی بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر شطرنج کی سعودی آرگنائزیشن کی ڈپٹی چیئرپرسن شہزادی لاما السدیری سرپرستی کے لیے موجود تھیں۔ الوحدہ کلب کے ڈپٹی چیئرمین عبدالعزیز القرشی اور ایگزیکٹیو چیئرمین ترکی عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔

شطرنج ٹورنمنٹ میں مقابلہ کانٹے کا رہا۔مختلف عمر کی خواتین اور لڑکیوں نے اس میں حصہ لیا۔پہلا مقام سارہ عبداللہ نے حاصل کیا جبکہ امانی عطیفہ دوسرے نمبر پر آئیں ۔ دینا اسحاق نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔
شطرنج ٹورنمنٹ کے پہلو بہ پہلو متعدد تفریحی اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ وار وڈیو گیمز کا شو ہوا۔آرٹسٹ لڑکیوں نے پینٹنگ بنائیں۔الجوہرة محمد الحسن نے ٹورنمنٹ کے انتظامات چلائے۔ الجوہرة شطرنج کی سعودی آرگنائزیشن میں لیڈیز کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں۔ نتائج کے اعلان پر اول ، دو م اور سوم آنے والی خواتین کو کپ دیئے گئے۔