Saturday, May 18, 2024
Homesliderسعودی ولیعہد اور امریکی مشیر کی ملاقات میں فلسطین اسرائیل مذاکرات پر...

سعودی ولیعہد اور امریکی مشیر کی ملاقات میں فلسطین اسرائیل مذاکرات پر زور

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر سے ملاقات کی جس میں علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں فلسطین ۔ اسرائیل مذاکرات کے احیا کو اولیت دی گئی ہے۔ ایس پی اے کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق ان مذاکرات میں خطے میں امن عمل کے امکانات اور فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقین کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران جیرڈ کشنر نے سعودی ولیعہد بتایا تمام کے شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر اس منصوبہ پر  جو خطے میں سلامتی اور استحکام حاصل کرے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کی کیا ضمانت دیتا ہے۔ اس اجلاس میں سعودی عرب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک تھے۔ بحرین  کے بادشاہ کے ساتھ منامہ میں بات چیت کرنے اور اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام کے بعد کشنر سعودی عرب کا رخ کیا ۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے 13 اگست کو ہونے والے معاہدے کے بعد کشنر خلیجی ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔