Tuesday, June 18, 2024
Homesliderسلمان خان کی فلم میں سالار کے ویلن کا داخلہ

سلمان خان کی فلم میں سالار کے ویلن کا داخلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان ، پوجا ہیگڑے اسٹارر ڈائریکٹرفرہاد سامجی کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی ان دنوں کافی سرخیوں  میں ہے۔ ان دنوں اس فلم کے بارے میں کئی دلچسپ معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے فلم کی دھوم بہت زیادہ ہے۔ حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کے بہنوئی آیوش شرما اور ظہیر اقبال کو سوپر اسٹار سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے نکال دیا گیا ہے۔ سنا تھا کہ ان دونوں ستاروں نے تخلیقی فرق کی وجہ سے ہدایت کار فرہاد سامجی کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے خود کو دور کرلیا ہے ۔ اس کے بعد ان دونوں اسٹارز کی جگہ لینے کے لیے کئی اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس دوران اس فلم کے حوالے سے ایک اور دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔

بالی ووڈ خبری کی ایک رپورٹ کے مطابق اب ساؤتھ فلموں کے مضبوط اسٹار جگپتی بابو کو سوپر اسٹار سلمان خان کی اس پین انڈیا فلم سے بالی ووڈ میں داخل ہورہے ہیں  ۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے ایک قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ سلمان خان ایک پین انڈیا فلم بنا رہے ہیں اور اس کے لیے کاسٹنگ کے محاذ پر کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس بارے میں کافی بات کی اور فلم میں اپنی پسند کے کچھ ستاروں کو کاسٹ کیا ہے۔ سب سے پہلے اس نے اس فلم کے لیے پوجا ہیگڑے کے نام پر مہر لگائی گئی ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے قریبی دوست وینکٹیش کو اس فلم میں لیا اور اب سلمان خان نے تلگو فلم انڈسٹری کے ایک اور شاندار فنکار کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ جگپتی  ہے۔

جگپتی بابو سے سلمان خان کا تعلق پرانا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل سوپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ایک فلم کے لیے جگپتی بابو سے رابطہ کیا تھا۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سوپر اسٹار سلمان خان تلگو اسٹار جگپتی بابو کو اپنی فلم دبنگ 3 میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت کی تاریخوں کی وجہ سے دونوں ستارے اس فلم میں ایک ساتھ نہیں آ سکے۔اب ایک بار پھر جب سوپر اسٹار سلمان خان نے جگپتی بابو سے اس فلم کے لیے رابطہ کیا تو وہ نہ کہہ سکے اور انھوں نے اس فلم کے لیے ہاں کہہ دی۔ادھر جگپتی بابو ان دنوں سوپر اسٹار پربھاس کی فلم سالارکی وجہ  بحث میں ہیں۔ وہ اس فلم میں مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان نے انہیں کبھی عید کبھی دیوالی میں مرکزی ولن کے کردار کے لیے بھی کاسٹ کیا ہے۔