Monday, May 6, 2024
Homesliderسلمان خان کے ساتھ درجنوں ادارکاروں نے فلم کرنے سے انکار کردیا

سلمان خان کے ساتھ درجنوں ادارکاروں نے فلم کرنے سے انکار کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔سلمان خان کے مداحوں کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ ان کی ہر فلم ہٹ ہوجاتی ہے۔سلمان خان اپنے 31 سال کے طویل فلمی کیریئر میں اب تک کئی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ایسے میں آج اس رپورٹ میں ہم آپ کو ان مشہور شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔آیوش شرما:رپورٹس کے مطابق آیوش شرما فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنے والے تھے۔تاہم انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایشوریہ رائے:ایشوریا رائے اور سلمان خان کی محبت ایک زمانے میں بالی ووڈ میں سرخیوں میں تھی۔فلم ہم دل دے چکے صنم میں دونوں کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔تاہم جب ان کا رشتہ ٹوٹ گیا تو دونوں ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔یہی وجہ ہے کہ دونوں کو کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔امیشا پٹیل:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ دونوں فلم یہ ہے جلوہ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ تاہم اس کے بعد اس جوڑی نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔یہ فلم بھی ناکام ثابت ہوئی۔

دیپیکا پڈوکون:دیپیکا پڈوکون کو فلم انڈسٹری کا بڑا نام سمجھا جاتا ہے۔دیپیکا آج کی کامیاب اور مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دپیکا نے سلمان خان کے ساتھ ایک یا دو نہیں بلکہ 5 فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔کہا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ سلمان خان نے اداکار اور دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ کا مذاق اڑایا اور اسی وجہ سے دیپیکا نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دیپشیکھا ناگپال:فلم کرن ارجن میں ممتا کلکرنی نے جو کردار ادا کیا تھا۔انہیں پہلے دیپ شیکھا کو پیشکش ہوئی تھی لیکن وہ اس فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔اس بات کا انکشاف خود دیپ شیکھا نے ایک انٹرویو میں کیا۔ فلم میں سلمان کے مقابل ممتا کلکرنی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔کنگنا رناوت:اداکارہ کنگنا رناوت کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن سلمان خان کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔ کنگنا نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کبھی بھی سلمان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔ کنگنا کے مطابق سلمان کی فلموں کا سہرا صرف انہیں جاتا ہے اداکارہ کو نہیں۔

پریانکا چوپڑا:اس فہرست میں عالمی اسٹار پرینکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔ اداکارہ نے سلمان خان کی فلم بھارت کی پیشکش ٹھکرا دی۔اس فلم میں ان کی جگہ کٹرینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا۔سونالی بیندرے:سونالی بیندرے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔سونالی بیندرے 90 کی دہے میں بالی ووڈ میں کافی سرگرم تھیں۔مداحوں کو سونالی بیندرے اور سلمان خان کی آن اسکرین جوڑی بھی دیکھنے کو ملی۔ تاہم 2000 کے بعد سونالی نے سلمان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکردیا۔ کہا جاتا ہے کہ فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کے دوران جب کالے ہرن مقدمہ میں سلمان کا نام آیا تو سونالی نے سلمان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے خود کو دور کرلیا۔

ٹوئنکل کھنہ:1995 میں فلم برسات سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ٹوئنکل کھنہ نے صرف چند بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ٹوئنکل نے کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن انہوں نے سلمان کے ساتھ پیش کی گئی کئی فلموں کو ٹھکرا دیا ہے۔حالانکہ اس جوڑی کو فلم جب پیار کسے ہوتا ہے میں پسند کیا گیا تھا۔