Wednesday, May 22, 2024
Homeبین الاقوامیسلوواکیہ میں نئی تاریخ رقم، زوزانا کیپوٹوا پہلی خاتوں صدر منتخب

سلوواکیہ میں نئی تاریخ رقم، زوزانا کیپوٹوا پہلی خاتوں صدر منتخب

- Advertisement -
- Advertisement -

براتیسلاؤ– سلواکیہ نے آج اپنی تاریخ میں ایک نئے باب کا اس وقت اضافہ کرلیا جب خاتون زوزانا کیپوٹوا انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی اور اس طرح وہ ملک کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ حکومت کی سخت ناقد اور بدعنوانی کے خلاف متحرک خاتون زوزانا کیپوٹوا انتخابات میں کامیابی کے بعد مشرقی یوروپ کے ملک سلوواکیہ کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

صدارتی انتخاب میں ماحولیاتی وکیل زوزانا نے 58.40 فیصد ووٹ جبکہ ان کے مخالف امیدوار اور یوروپی یونین کے توانائی کمشنر ماروس سیفچووک نے 41.59 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔نو منتخب صدر نے اس موقع پر اپنے عوام سے کہا کہ انتخابی نتائج اس بات کی ترجمانی کرتے ہیں کہ آپ اپنے مخالفین پر تنقیدکئے بغیر بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ یہ روایت یوروپی اور سلوواکیہ کی پارلیمنٹ میں ہونے والے انتخابات میں بھی برقرار رکھی جائے گی۔ دوسری جانب ان کے خلاف شکست برداشت کرنے والے حکمران جماعت کے امیدوار ماروس سیفچووک نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سلوواکیہ کی پہلی خاتون صدرگلدستہ کی حقدار ہیں۔

مشکلات کا سامنا کرنے والی زوزانا کیپوٹوا نے 2016 میں اپنے آبائی علاقے پیزنوک میں لینڈ فل کا منصوبہ روکنے پرکامیابی میں ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔فروری 2018 میں ایک تحقیقاتی صحافی کے قتل پر وہ 54 لاکھ آبادی والے وسطی یوروپی ملک میں ہزاروں افرادکو سڑکوں پر لانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے والے صدر اندریج کسکا نے میڈیا سے کہا کہ سلوواکیہ اخلاقی بحران کا شکار ہے جسے زوزانا کیپوٹوا جیسی صدر کی ضرورت ہے ، بہت سے ممالک ہم پر رشک کریں گے کہ ہم نے جو صدر منتخب کیا ہے وہ صدارتی اقدار مثلاً شائستگی کو ظاہر کرتا ہے ۔ دوسری جانب اس حوالے سے سلوواکیہ کے وزیراعظم پیٹر پیلگرینی جو حکمراں جماعت سمیر ایس ڈی سے تعلق رکھتے ہیں، نے کہا کہ انہیں نومنتخب صدر سے تعمیری تعاون کی توقع ہے ۔