Monday, May 6, 2024
Homesliderسمانتھا کے ہاتھوں مانگالیا شاپنگ مال کا نلگنڈہ میں 12 ویں اسٹور...

سمانتھا کے ہاتھوں مانگالیا شاپنگ مال کا نلگنڈہ میں 12 ویں اسٹور کا افتتاح

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ مانگالیا شاپنگ مال ۔ ملک کے اس حصے میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی خاندانی ملکیت میں سے ایک،  اس نے آج نلگنڈہ میں اپنا 12 واں شاپنگ مال کا افتتاح  کیا ہے۔ شہر کے میگا شاپنگ مال کا باقاعدہ افتتاح ٹالی ووڈ کی ملکہ سمانتھا نے کیا۔ مہمان خصوصی جناب گنٹا کنڈلا جگدیش ریڈی ، عزت مآب وزیر توانائی، حکومت تلنگانہ کے علاوہ  اس موقع پر مسٹر پی این مورتی، بانی، مانگالیا شاپنگ مالز بھی موجود تھے۔ مسٹر کاسم ناماشیوایا، چیئرمین، مانگالیا شاپنگ مالز اور مسٹر کاسم شیو پرساد اور مسٹر پلورو ارون، ڈائریکٹرز، مانگالیا شاپنگ مالز بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر جگدیش ریڈی نے کہا یہ ایک اہم موقع ہے کہ مانگلیا شاپنگ مال نلگنڈہ میں ان کا 12 واں شوروم شروع کیا جا رہا ہے۔ 18000 مربع فٹ کا ایک وسیع اور بڑا مال، یہاں مال کا افتتاح  ہونا نلگنڈہ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ ماضی میں نلگنڈہ کے لوگوں کو شادی کی تمام خریداریوں کے لیے حیدرآباد یا وجئے واڑہ یا یہاں تک کہ کانچی پورم تک جانا پڑتا تھا لیکن مانگلیا کے نلگنڈہ آنے کے ساتھ آپ کو اپنے ذوق کے مطابق ضرورت کی تمام چیزیں یہاں ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہیں۔ اس میں شادیوں، خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے ملبوسات اور ڈیزائنوں کی وسیع رینج موجود ہے۔

مال کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے  جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ سمانتھا نے کہا مانگلیا شاپنگ مال بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے اور تلگو ریاستوں میں شاندار کامیابی حاصل کررہا ہے۔ یہ ایک مکمل فیملی اسٹور ہے جو ہر ایک کے لیے بہترین اسٹائل کے اختیارات پیش کرتا ہے۔یادر ہے کہ سمنتھا ان دنوں کا فی خبروں میں ہیں ۔سب سے پہلے تو وہ اکانینی خاندان سے علحدگی اختیار کی  جس کے بعد الو ارجن کی فلم پشپا میں او انٹا وا گانے کے ہٹ ہونے کے بعد خبروں کی زینت بنی ہیں۔