Friday, May 17, 2024
Homesliderسمراٹ پرتھوی  راج ، باکس آفس پر بری طری ناکام

سمراٹ پرتھوی  راج ، باکس آفس پر بری طری ناکام

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ اکشے کمار کی  پیریڈ ڈرامہ فلم سمراٹ پرتھوی راج ایک تجارتی تباہی ثابت ہوئی ہے کیونکہ فلم نے گھریلو باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ کے مقابلے میں 55 کروڑ روپے کمائے ہیں، جو کہ ایک بھاری پروڈکشن ، ڈیزائن، وی ایف ایکس اور قدیم  دور کے مخصوص لباس کے ڈیزائن کو دی گئی اہمیت اور بھاری بجٹ  کی فلم کی باکس آفس پر تباہی  ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر فلم کے شوز کومنسوخ کیا جارہا ہے کیونکہ سینما گھر میں کوئی ایک  مداح بھی موجود نہیں ۔کئی سینما گھروں میں اس فلم کو بند کرتے ہوئے  دیگر فلموں کے شوز دیکھائے جارہے ہیں ۔ اکشے کمار کی فلم کی یہ حالت  کنگنا رناوت کی اداکاری والی فلم دھاکڈ کی قسمت کی یاد دلاتا ہے جس کا بھی ایسا ہی تباہ کن اختتام ہوا ہے  ۔ اس فلم دھاکڈ کی ریلیز کے 8ویں دن صرف 4,400 روپے کی آمدنی  اور ہندوستان بھر میں صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے ۔

سمراٹ پرتھویراج ایک وائی ایف آر پروڈکشن ہے  جس کی ہدایت کاری چندر پرکاش دویدی نے کی ہے، 3 جون کو سینما گھروں میں پیش کی  گئی جہاں اس کا مختلف علاقوں کی دو فلموں سے ٹکراؤ ہوا – سہ زبانی  فلم میجر (ہندی، تلگو اور ملیالم) اور پین انڈیا فلم وکرم  جس میں  کمل ہاسن، فہد فاصل اور وجے سیتھوپتی نے اداکاری کی  اور یہ دو فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ہیں جبکہ اکشے کمار کی فلم بری طری ناکام ہوئی ہے ۔جب کہ میجر اور وکرم دونوں اپنی کمائی میں تیزی سے اضافہ کررہے ہیں  ۔سمراٹ پرتھوی راج کو اس کی شان اور پیمانہ کے باوجود فلم شائقین  نے یکسرمستردکردیا ہے۔

انڈیا بز نے ٹویٹ کیا  سمراٹ پرتھوی راج  کو مسترد کردیا گیا ہے… ایک طرف بھاری بجٹ اور دوسری طرف خراب نتائج نے انڈسٹری میں صدمے کی لہریں دوڑا دی ہیں ۔ جمعہ کو 10.70 کروڑ، ہفتہ 12.60 کروڑ، اتوار 16.10 کروڑ، پیر 5 کروڑ، منگل 4.25 کروڑ، چہارشبنہ کو 3.60 کروڑ، جمعرات 2.80 کروڑ۔جملہ 55.05 کروڑ۔سمراٹ پرتھوی راج اکشے کمار کی (بچن پانڈے کے بعد) اور یش راج فلمز (جےیش بھائی زوردار) دونوں کے لئے دوسری تجارتی ناکامی ہے۔