Sunday, May 19, 2024
Homesliderسنکرانتی تہوار کے لئے گھر جانا مہنگا پڑ سکتا ہے

سنکرانتی تہوار کے لئے گھر جانا مہنگا پڑ سکتا ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سنکرانتی کا  تہوار قریب  ہے  اور لوگ اپنے آبائی مقامات کی طرف سفر کرتے ہیں تاکہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ تہوار منا سکے لیکن اس مرتبہ شاید ان کا یہ سفر مہنگا ثابت ہوگا۔  وہ لوگ جو اس تہوار کے لئے اپنے آبائی مقامات پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے گھر جانے کا آسان راستہ نہیں ہے۔ بسیں اور ٹرینیں مکمل طور پر بک ہیں۔

 در حقیقت  ان دنوں کے لئے ٹکٹوں کی ریزرویشن  دو ماہ قبل بند کردیئے گئے تھے۔ ٹرینوں میں انتظار کی فہرست طویل عرصے تک چل رہی ہے جس سے تہوار کے لئے اپنے آبائی مقامات پر جانے کے منصوبوں پر نظر ثانی کرنی پڑسکتی ہے۔ علاوہ ازیں نئی ٹرینوں کی خدمات  کا اعلان نہیں  کیا جاتا  تب تک شہر کے باشندوں کے لئے تلگو ریاستوں میں ان کےآبائی  مقامات کو واپس  جانا ممکن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ساؤتھ سنٹرل  ریلوے نے کوویڈ 19 کی ہدایت کے مطابق سکندرآباد ، نامپلی اور کاچی گوڈا اسٹیشنوں سے چلنے والی 80 باقاعدہ ایکسپریس ٹرینوں اور 120 مسافر ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔

ان کی جگہ  صرف محدود ٹرین خدمات مرحلہ وار چلائی جارہی ہیں۔ سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم گوداوری ایکسپریس کے لئے 10 ، 11 اور 12 جنوری کو انتظار کی فہرست 300 ، 340 اور 399 تک جاچکی ہے ۔ ریلوے حکام نے ممبئی کے راستے بھوونیشور ایکسپریس ، سکندرآباد – بھوونیشور ایکسپریس پر ان تین دنوں کوئی نشست  کی  موجودگی  کا اشارہ  نہیں دیا ہے۔ فلک نما ایکسپریس 10 ، 11 اور 12 جنوری کو سکندرآبادمچھلی پٹنم ایکسپریس کی ویٹنگ لسٹ کا فی طویل ہے۔ ان دنوں رائلسیما ایکسپریس کی ویٹنگ لسٹ 97تک ہے۔ اگرچہ سیلف ڈرائیو کاروں کا خرچ کم ہوسکتا ہے  لیکن ٹیکسی جیسے اولا اور اوبر کے ذریعے سفر  نہ صرف مہنگا ہے۔