Thursday, May 9, 2024
Homesliderسنگھم 3 کی تیاریاں شروع

سنگھم 3 کی تیاریاں شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ اجے دیوگن ان دنوں اپنی فلم رن وے 34  کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ راکل پریت سنگھ اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔رن وے 34 رواں ماہ 29 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کے علاوہ اجے دیوگن آنے والے وقت میںسنگھم 3  میں بھی نظر آئیں گے۔ لیکن اس بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہے، لیکن رن وے 34 کی تشہیر کے دوران اجے نے اس فلم کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ بھی دیا ہے۔

فلم کمپینئن میں انوپما چوپڑا سے بات کرتے ہوئے  اجے دیو گن نے سنگھم 3 پر کہا مجھے لگتا ہے کہ یہ سال کے آخر تک بن جائے گا اس لیے ہم جلد ہی شوٹنگ شروع کر دیں گے۔ اجے سے فلم کے بارے میں مزید تفصیلات پوچھا گیا تو اداکار نے کہا روہت (شیٹی) آئیں گے اور اس بنیادی خیال کے بارے میں بتائیں گے کہ ہم کسی پر کام کرنے جا رہے ہیں اور بس اور جب وہ کام ختم کر لیں گے اور پھر وہ آئیں گے، تب ہم اس کے بارے میں بات کریں گے۔ تو یقین کیا جائے کہ ابھی تک اجے دیوگن کو بھی فلم کی کہانی کا علم نہیں ہے۔  اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ سنگھم اب کس مشن پر روانہ ہونے والے ہیں، اجے نے کہا کہ میں واقعی میں نہیں جانتا، میں واقعی میں نہیں جانتا، چلو دیکھتے ہیں اور ابھی بات کرنے کی جلدی ہے۔

فلم کس موضوع  پر بنے گی؟

سوریاونشی کو دیکھنے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ یہ فلم آرٹیکل 370 پر مبنی ہوگی لیکن جب بالی ووڈ خبری نے روہت شیٹی سے کہانی کے بارے میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ انہیں خود معلوم ہوا کہ فلم آرٹیکل 370 پر بننے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی خیال  موجود ہے لیکن فلم کا کہانی ابھی تیار نہیں ہوئی ہے ۔