Sunday, May 19, 2024
Homesliderسودا لانے گئے نوجوان نے دلہن لے آیا،ماں نے بہو قبول کرنے...

سودا لانے گئے نوجوان نے دلہن لے آیا،ماں نے بہو قبول کرنے سے انکارکردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنو: ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں کورونا وائرس لاک ڈائون کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیاجب ایک نوجوان گھر سے سوداسلف لینے گیا اور واپسی پر دلہن ساتھ لے آیااور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی ماں نے بیٹے کی خفیہ شادی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اسے اپنی دلہن کے ساتھ گھر میں داخل ہونے سے روک دیا۔

معاملہ یہیں ختم نہیں  بلکہ خفیہ شادی کرنے والے نوجوان کی ماں اس کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور اپنے بیٹے کے خلاف رپورٹ لکھواتے ہوئے کہا کہ  میں نے اسے گھر کا سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن وہ اپنے ساتھ بیوی لے آیاہے ۔ جسے میں ہر گز قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔

دوسری جانب ماں سے چھپ کر شادی کرنے والے نوجوان گڈو نے کہا ہے کہ ان کی شادی دو ماہ قبل ہوئی تھی لیکن ماں کے ڈر سے اپنی بیوی کو گھر نہیں لایا تھا۔وہ دہلی میں کرایے کے گھر میں رہ رہی تھی لیکن لاک ڈائون کے باعث اسے وہ مکان چھوڑنا پڑا۔

نوجوان کے مطابق شادی کے وقت گواہان کم ہونے کی وجہ سے اسے شادی کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل سکا تھا۔ سرٹیفیکیٹ کے لیے اسے ایک بار جانا تھا لیکن لاک ڈائون کے باعث نہیں جا سکا۔پولیس نے اس صورتحال کا حل یہ نکالا ہے کہ دلہن جس کرایے کےمکان میں رہ رہی تھی اس کے مالک سے کہا ہے کہ فی الوقت انہیں مکان سے نہ نکالا جائے۔