Friday, May 17, 2024
Homesliderسوریا کمار کا ہندوستان کی کامیابی میں ایک اور شاندار مظاہرہ

سوریا کمار کا ہندوستان کی کامیابی میں ایک اور شاندار مظاہرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کولمبو۔ سوریا کمار یادو خود کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ایک نئے سوپر اسٹار بنانے کی اپنی کامیاب کوشش کو مزید مستحکم کررہے ہیں جیسا کہ ان کی نصف سنچری اور کپتان شکھر دھون کے 46 رن کی شاندار بیٹنگ سے ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 مقابلے کے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 164 رن کا چیلنجنگ اسکور بنانے کے بعد بھونیشور کمار کی قیادت میں قومی ٹیم کے بولنگ شعبہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 18.3 اوور میں 126 رنز تک محدود رکھا اور  38 رنز کی کامیابی حاصل  کی اور تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔

سری لنکا کی طرف سے چرت آسلانکا نے 26 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرسکے جبکہ اوپنر ایوشکا فرنانڈو نے 23 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ ہندوستان نےاننگز کے آخری اوورز میں عمدہ بولنگ کی اور 15 رنز کے دوران 6 وکٹیں حاصل کی۔ بھونیشور نے 22 رنز دے کر چار وکٹیں جبکہ دیپک چاہر نے 24 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راہ دیکھائی ۔

 ورون چکرورتی ، ہاردک پانڈیا ، کرنال پانڈیا اور یوزویندرچہل نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس گنوانے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور اوپنر پرتھوی شا میچ کی پہلی ہی گیند پر دشمنت چمرا کا شکار بنے۔ اس کے بعد دھون  اور سنجو سامسن نے دوسری وکٹ کے لئے 51 رنز جوڑے۔ سامسن نے 20 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بناکر وانیدو ہسارنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگے۔دھون  نے پھر سوریا کمار کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 62 رنز کا اضافہ کیا۔دھون کو سی کرونارتنے کی گیند پر ایشین بنڈارا نے آوٹ کیا۔ دھون نے 36 گیندوں پر 46 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

سوریا کمار یادو نے اپنا شاندار فارم جاری رکھا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن جلد ہی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ ہسارنگا کی گیند پر متبادل کھلاڑی رمیش مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سوریا نے 34 گیندوں میں 50 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ، 12 گیندوں پر 10 رنز بنا کرچمیرا کی گیندپر منودبھانوکا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ ایشان کشن نے ایک چھکے کی مدد سے 14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 20 رنز بنائے اور ہندوستان کو 164 تک پہنچایا۔ سری لنکا کی طرف سے چمیرا اور ہسارانگا نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی اننگز میں چار وکٹ حاصل کرنے والے بھونیشور کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔