Friday, April 26, 2024
Homesliderسوریا کمار یادو دسرے مقام پر پہنچ گئے ، رضوان بدستور پہلے...

سوریا کمار یادو دسرے مقام پر پہنچ گئے ، رضوان بدستور پہلے مقام پر

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ اسٹائلش ہندوستانی بیٹر سوریا کمار یادیو نے چہارشنبہ کو جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ میں نمبر ایک پاکستان کے محمد رضوان سے فاصلہ کم کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین مساوی دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد تازہ ترین ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں سوریاکمار 801 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ میزبان ٹیم نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔دوسری جانب پاکستان کے اوپنر رضوان نے انگلینڈ کے خلاف جاری سات میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد بیٹنگ چارٹ میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔30 سالہ رضوان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے، تیسرے اور چوتھے ٹی 20 مقابلے میں 88 ناٹ آوٹ، 8 اور 88 کے اسکور بنائے ہیں، جس سے انہیں پہلا مقام برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

 ان کی کارکردگی نے پاکستان کو دوسرا اور چوتھا مقابلہ جیتنے میں مدد کی۔ دریں اثنا پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کر کے تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر، جنہوں نے رواں ماہ کے شروع میں ٹیم کے ساتھی محمد رضوان سے پہلا مقام گنوانے سے پہلے 1,155 دن تک نمبرایک مقام پر قبضہ کیا تھا، انگلینڈ کے خلاف جاری سات میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست 110 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے جس سے درجہ بندی میں انہیں ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے ۔ بابر نے تیسرے اور چوتھے میچ میں آٹھ اور36 کے اسکور کئے ۔ہندوستانی کپتان روہت شرما 46 ناٹ آوٹ اور 17 کے اسکورکے بعد ایک درجہ ترقی کرکے 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ میتھیو ویڈ 6 درجے ترقی کے ساتھ 62 ویں، کیمرون گرین 31 درجے ترقی کے ساتھ 67 ویں اور ٹم ڈیوڈ 202 درجے ترقی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر ہیں۔ درجہ بندی میں ترقی کرنے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی ہیں۔ گرین اور ڈیویڈ نے سیریز کے آخری میچ میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ہندوستانی اسپنر اکشر پٹیل جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر ابھرے، انہوں نے آخری دو میچوں میں 2/13 اور 3/33 کے اپنے مظاہرہ کے ساتھ اپنی درجہ بندی میں 15 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے بولنگ ساتھی یوزویندر چہل (28 ویں سے 26 ویں نمبر پر) بولروں کی فہرست میں آگے بڑھے ہیں، جس کی قیادت آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے پاس ہے۔انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کے 31، 81 ناٹ آوٹ اور پاکستان کے 34 کے اسکور نے وہ 118 درجے ترقی کرکے 29 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بین ڈکٹ ان تین میچوں میں 43، 70 ناٹ آوٹ اور 33 رنز بنانے کے بعد آٹھ درجے ترقی کرکے 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ریس ٹوپلے 14 درجے ترقی کر کے 23 ویں نمبر پر ہیں اور عادل رشید اور کرس جارڈن کے بعد تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے بولر ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث روف گزشتہ تین میچوں میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد سات درجے ترقی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہیں۔ مارک ووڈ 29 درجے ترقی کر کے 40 ویں نمبر پر اور سیم کرن پانچ مقام سے 47 ویں نمبر پر بھی ترقی کرچکے ہیں۔