Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگسوشیل میڈیا کے استعمال پر اعتراض ، بیوی کو بزرگ نے ماردیا

سوشیل میڈیا کے استعمال پر اعتراض ، بیوی کو بزرگ نے ماردیا

استنبول: ترکی میں 85 سالہ معمر غیرملکی نے سوشیل میڈیا کے استعمال پر شک کرنے والی 76 سالہ بیوی کو قتل کردیا اور خودکشی کی کوشش کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق بلال اور اسما گزشتہ ہفتہ ہی جرمنی سے سیر و تفریح کی غرض سے ترکی کے شہر استنبول آئے تاہم وہاں یہ واقعہ پیش آگیا جس کی اطلاع ترکی میں رہائش پذیر اس جوڑے کے رشتہ داروں نے پولیس کو دی جنہوں نے جوڑے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہ ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ رشتہ دار جب معمر جوڑے کے گھر پہنچے تو وہاں دونوں بزرگوں کو خون میں لت پت پایا جس پر زخمی جوڑے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 76 سالہ اسما ء دل میں چاقو لگنپیوست ہوجانے سے جان کی بازی ہار گئی جب کہ بلال نامی بزرگ معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہے۔دوران تفتیش بلال نے قبول کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ میری سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کی وجہ سے مجھ پر شک کرتی تھی،اسے لگتا تھا کہ میں سوشیل میڈیا پر کسی غیر خاتون کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ ہمارے درمیان کئی بار سوشیل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا بھی ہوا اور ایک دن تو اسما ء نے مجھے گھر سے نکل جانے کا بھی کہہ دیا تھا کیوں کہ وہ مجھ پر مزید بھروسہ نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن وہ ہماری آخری رات تھی جب میں نے اسے قتل کیا۔