Wednesday, May 1, 2024
Homesliderسونالی پھوگاٹ کی موت کی جانچ کے لیے سی بی آئی کی...

سونالی پھوگاٹ کی موت کی جانچ کے لیے سی بی آئی کی ٹیم گوا پہنچی

- Advertisement -
- Advertisement -

پنجی۔ ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی لیڈرسونالی پھوگٹ کی  متنازعہ موت کی تحقیقات کرنے کے لیے سی بی آئی کی ایک ٹیم جمعہ کو گوا پہنچی ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پھوگٹ کی موت کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔یہ اقدام گوا کے چیف منسٹر  پرمود ساونت کی طرف سے پھوگٹ کی بیٹی اور ہریانہ کے لوگوں کے مطالبے کے مطابق اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کے بعد سامنے آیا ہے۔

ساونت نے کہا مجھے گوا پولیس پر بھروسہ ہے۔ وہ اچھی طرح سے تفتیش کر رہے ہیں اور اچھے سراغ بھی ملے ہیں لیکن لوگوں اور ان کی بیٹی(سی بی آئی تحقیقات کے لئے) کی مانگ کو دیکھتے ہوئے  میں اس  فیصلہ کی سفارش کر رہا ہوں، ساونت کے بیان کے علاوہ  سینئر پولیس افسر نے خبر رساں  ادارے  آئی اے این ایس کو بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیم انجونا کے ہوٹل کا دورہ کرے گی، جہاں پھوگاٹ ٹھہرے ہوئے تھے۔پھوگاٹ 22 اگست کو گوا آئے تھے اور مذکورہ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ پھوگاٹ، جو اس رات بے چینی  محسوس کی تھی  جس کے بعد انہیں  اگلی صبح سینٹ انتھونی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں  مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے 26 اگست کو سدھیر سنگوان (پھوگٹ کے پی اے) کو سکویندر سنگھ کے ساتھ اس کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پھوگاٹ کو مبینہ طور پر میتھمفیٹامین منشیات دی گئی تھی، جب وہ انجونا کے کرلیس ریستوراں میں پارٹی کر رہی تھی۔ اس معاملے میں ریستوراں کے شریک مالک ایڈون نونس اور دو منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گوا میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔