Sunday, May 19, 2024
Homesliderسونو سود کی بہن سچر کانگریس میں شامل ، پنجاب اسمبلی انتخابات...

سونو سود کی بہن سچر کانگریس میں شامل ، پنجاب اسمبلی انتخابات میں اپنے آبائی شہر کی امیدوار

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ۔ ۔ اداکار سونو سود کی سب سے چھوٹی بہن مالویکا سچر نے پیر کو کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی ہے اور فروری میں ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات میں اپنے آبائی شہر موگا سے پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ ریاستی کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو اور چیف منسٹر  چرنجیت چنی نے سود کی رہائش گاہ پہنچ کر بھائی بہن کی جوڑی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چنی نے کہاسیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مالویکا پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں گی۔اب اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ موگا سے کانگریس کا امیدوار کون ہوگا۔پارٹی میں ان کی شمولیت کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے سدھو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی موجودگی دیگر سیٹوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ انہوں نے مزید کہایہ بہت کم ہوتا ہے کہ پارٹی کے سربراہ اور چیف منسٹر  دونوں ہی کسی کے گھر اس اعزاز کو دینے گئے ہوں اور وہ اس کی مستحق ہیں۔ 38سالہ سچر جو شادی شدہ ہے اور موگا میں اپنے والدین کا خاندانی کاروبار چلا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس نے سیاسی میدان میں اتر کر خود کو لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔

 ریاست کے دارالحکومت چندی گڑھ سے تقریباً 175 کلومیٹر دور ان کے آبائی شہر میں سود کے پرانے وقت کے دوستوں اور خیر خواہوں نے انہیں وبائی امراض کے درمیان مہاراشٹر میں ہزاروں مایوس مہاجروں کا مسیحا قرار دیا، جب کہ ان کے خاندان کا خیال ہے کہ ان کی انسان دوستی کا جذبہ ان کے آباؤ اجداد سے آیا ہے۔ سچر نے میڈیا کو بتایا مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی ان لوگوں کو مدد اور طاقت دے رہا ہے جو وبائی امراض سے تباہ ہو گئے ہیں۔ایک کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے، بہن بھائیوں کے والد کپڑے کے کاروبار سے وابستہ تھے اور والدہ موگا کے سب سے پرانے کالج آف ایجوکیشن ڈی ایم میں انگلش لیکچرر تھیں۔ ان کی سب سے بڑی بہن امریکہ میں آباد ہے۔