Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںسونیا گاندھی اورڈ اکٹر منموہن سنگھ نے تہاڑ جیل میں پی چدمبرم...

سونیا گاندھی اورڈ اکٹر منموہن سنگھ نے تہاڑ جیل میں پی چدمبرم سے کی ملاقات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر آعطم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے پیر کو دارالحکومت کے تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم سے ملاقات کی۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گزشتہ 21اگسٹ کو گرفتار کیا تھا،جس کے بعد عدالت نے پانچ ستمبر کو انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے جب سونیا گاندھی اور سابق وزیر آعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جیل میں موجود کسی پارٹی قائد سے ملاقات کے لئے جیل کے احاطے میں گئے۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق کانگریس کے سینئیر رہنماؤں کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔سونیا گاندھی اور منموہن کے علاوہ چدمبرم کا بیٹا کارتی چدمبرم بھی جیل کے احاطے میں موجود تھا۔

اس ملاقات کے بعد،چدمبرم نے،ان کے اہل خانہ کے ذریعہ پارٹی قیادت سے،ان سے ملاقات کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا ”جب تک کانگریس مضبوط اور بہادر ہے،میں بھی مضبوط اور بہادر رہوں گا“۔چدمبرم تہاڑ جیل کے جیل نمبر 7میں بند ہیں،جو معاشی مجرموں کے لئے ہے۔

واضح ہو کہ کچھ دن قبل کانگریس کے سینئیر لیڈر غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل نے بھی تہاڑ جیل میں چدمبرم سے ملاقات کی تھی۔کانگریس نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر سیاسی انتقام لینے کا الزام لگایا ہے۔