Sunday, May 5, 2024
Homesliderسونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو منی لانڈرنگ مقدمہ میں طلب کیا...

سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو منی لانڈرنگ مقدمہ میں طلب کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی کو اخبار نیشنل ہیرالڈ سے منسلک منی لانڈرنگ مقدمہ میں پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا۔کانگریس صدر کو ای ڈی نے 8 جون کو حاضر ہونے کے لیے کہا ہے، جب کہ سمجھا جاتا ہے کہ راہول گاندھی کو اس معاملے میں پہلے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے میڈیا کو بتایا کہ جب کہ سینئر لیڈر سونیا گاندھی سمن کی تعمیل کریں گی، اگر راہول گاندھی یہاں ہیں تو وہ جائیں گے یا نئی تاریخ کی درخواست کریں گے۔
یہ مقدمہ حال ہی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔اخبار نیشنل ہیرالڈ، ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ای ڈی حکام نے کہا کہ ایجنسی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔اخبار نیشنل ہیرالڈ بذریعہ اسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ( اے جے ایل ) شائع کرتا ہے اور ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ای ڈی نے حال ہی میں کانگریس قائدین ملکارجن کھرگے اور پون بنسل سے پوچھ گچھ کی تھی۔عہدیداروں نے کہا کہ ای ڈی سونیا گاندھی اور راہول گاندھی اور کانگریس کے سینئر لیڈروں سے پوچھ گچھ کرکے مالیاتی لین دین، ینگ انڈین کے پروموٹرز اور اے جے ایل کے کردار کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔
ایجنسی نے پی ایم ایل اے کی فوجداری دفعات کے تحت ایک تازہ مقدمہ درج کیا تھا جب یہاں کی ایک ٹرائل کورٹ نے ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقات کا نوٹس لیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سبرامنیم سوامی نے 2013 میں اس سلسلے میں شکایت درج کروائی تھی۔کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ینگ انڈین کے پروموٹرز اور شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں۔