Saturday, May 18, 2024
Homesliderسوپر اوور میں میری بولنگ کا فیصلہ اچانک لیا گیا:اکشر

سوپر اوور میں میری بولنگ کا فیصلہ اچانک لیا گیا:اکشر

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ دہلی کیپٹلس کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے کہا کہ وہ سنسنی خیز اور اعصاب شکن لمحات میں سوپر اوور کے لئے تیار تھے اور انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنے کپتان رشبھ پنت کو کہا بھی تھا کہ وہ سوپر اوور کے لئے تیار ہیں۔ گزشتہ مقابلہ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سوپر اوور کے موقع پر حیران کن طور پر اکشر پٹیل کو گیند تھمادی گئی تھی اور انہوں نے حریف بیٹسمینوں ڈیویڈ وارنر اور کین ولیمسن جیسے بیٹسمینوں پر مشتمل جوڑی کے خلاف صرف 7 رنز دیئے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے اکشر نے کہا کہ جب میں ڈریسنگ روم میں تھا تو میں جانتا تھا کہ یہاں چیپک کی وکٹ اسپنرس کے لئے سازگار ہے۔ اس ضمن میں کافی دیر تک تبادلہ خیال ہوا اور ابتداءمیں ہے سیدھے اور بائیں ہاتھ کی حریف اوپنرس کی جوڑی کے خلاف فاسٹ بولر کو بولنگ کروانے کا ذہن بنا رہے تھے۔

 جیسا ہی ہم میدان میں پہنچے میں نے رشبھ سے کہا کہ میں بھی بولنگ کرسکتا ہوں، اس پر غور کرو۔ فوری ہم نے کوچ رکی پونٹنگ سے بھی بات کی اور آخری موقع پر میں نے بولنگ کی ذمہ داری لی۔ اس حیران کن فیصلہ نے دہلی کے حق میں فیصلہ کیا اور اکشر نے اپنی بہترین گیندوں سے حریف بیٹسمینوں کو کھل کر رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔ کورونا سے صحت یابی کے بعد دہلی کے لئے اپنا پہلا مقابلہ کھیلتے ہوئے اکشر نے سوپر اوور کے علاوہ مقابلہ میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا بھی بہترین مظاہرہ کیا۔یادر ہے کہ حیدرآبادی ٹیم نے کین ولیمسن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کامیابی کے قریب پہنچ چکی تھی لیکن دہلی کے بولروں نے حریف ٹیم کو کامیابی کےلئے درکار اس ایک رن سے باز رکھا جس کے بعد نتیجہ کےلئے سوپر اوور کا سہارا لیا گیا ۔