Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگسپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں چدمبرم کو دی...

سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں چدمبرم کو دی مشروط ضمانت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی آئی این ایکس میڈیا بد عنوانی کیس میں مشروط ضمانت منظور کی۔اس کیس کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔اس کے باوجود وہ آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں 24اکتوبر تک انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ کی تحویل میں رہیں گے،کیونکہ وہ ابھی بھی آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست ہیں۔

جسٹس آر بنومتی،اے ایس کے بوپنا اور ہریکیش رائے پر مشتمل بنچ نے انہیں ہدایت دی کہ بغیر جازت بیرون ملک نہیں جا سکتے،اور انہیں تفتیش میں تعاؤن کرنا ہوگا۔

عدالت نے چدمبرم کو ایک لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکے اور دو رقمی ضمانتوں کو بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔18اکتوبر،جمعہ کوسپریم کورٹ نے سابق وزیر کی درخواست پرسماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔اور منگل کو انہیں ضمانت دے دی گئی۔سی بی آئی نے چدمبرم کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں اہم گواہوں کو ”دباؤ اور اثر انداز“ کرنے کی کوشش کی ہے۔چدمبرم کو 21اگسٹ کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔