Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگسپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کو بھارت رتن دینے کی درخواست کی...

سپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کو بھارت رتن دینے کی درخواست کی سماعت سے کیا انکار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مہاتما گاندھی کو بھارت رتن عطا کرنے کی خواہش کرنے والی ایک درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں مرکزی حکومت کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ن،جسٹس بی آر گووئی اور جسٹس سوریا کانت کی بنچ نے انل دت شرما کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ مہاتما گاندھی کو کسی با قائدہ پہچان کی ضرورت نہیں ہے،وہ بابائے قوم ہیں،اور ان کو دیا گیا بابائے قوم کالقب بھارت رتن سے کافی بڑا ہے۔پوری دنیا کے لوگ مہاتما گاندھی کا بہت احترام کرتے ہیں۔

عدالت نے عرضی گذار سے کہا کہ وہ ان کے جذ بات کی قدر کرتے ہیں۔اس لئے وہ خود اس بارے میں حکومت کو عرضداشت دے سکتے ہیں،عرضی گذار کا کہنا تھا کہ اب تک کئی لوگوں کو بھارت رتن سے نوازا جا چکا ہے،لیکن مہاتما گاندھی کو ابھی تک یہ اعزا ز نہیں دیا گیا ہے۔اور بابائے قوم کو بھی یہ اعزاز ملنا چاہئے۔

اس بارے مین جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا ”عدالت اس معاملے پر سماعت نہیں کر سکتی۔اگر آپ چاہیں تو مر کز ی حکومت کو اس بارے مین عرضداشت سونپ سکتے ہیں۔ہماری نظر میں مہاتما گاندھی بھارت رتن سے بڑے ہیں۔

مہاتما گاندھی کے تنازعہ کے در میان گذشتہ چند دنوں میں سپریم کورٹ کاتبصرہ بہت اہم ہے۔بہت سے لوگ وقتاًفوقتاً مہاتما گاندھی پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔حال ہی میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکر نے مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے ناتھو رام گوڑ سے کے بارے میں پارلیمنٹ میں ایک بیان دیا تھا،جس کی وجہ سے کا فی تنازعہ پیدا ہوا تھا اور بعد میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو معافی مانگنی پڑی تھی۔