Tuesday, May 14, 2024
Homesliderسکندرآباد زون میں بڑی کمپنیاں خانگی ٹرینیں چلانے کی خواہاں

سکندرآباد زون میں بڑی کمپنیاں خانگی ٹرینیں چلانے کی خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: خانگی ٹرینوں جوکہ ریل خدمات میں بڑی تبدیلی لانے والی ہیں اس ضمن میں شہر کے مختلف علاقوں میں خانگی ٹرینوں کو چلانے کے لئے متعدد کمپنیاں آگے آئیں ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) کے مطابق سکندرآباد کلسٹر سے 10 فرموں نے خانگی ٹرین کی خدمات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مجموعی طور پر  ملک بھر میں خانگی  کاموں کے لئے 12 کلسٹروں کے لئے پبلک سیکٹر یونٹ سمیت 15 درخواست دہندہ فرموں سے 120 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

جن 15 فرموں کی جانب سے درخواستیں دی گئی ہیں ان میں  میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ ، بی ایچ ای ایل ، ایل اینڈ ٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس لمیٹڈ اور جی ایم آر ہائی ویز لمیٹڈ قابل ذکر ہیں۔ریلوے نے مذکورہ زون سے 11 راستوں کو حتمی شکل دے دی ہے جس پر خانگی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان میں روزانہ کے اساس پر لنگم پلی ۔ تروپتی ، چیریلا پلی ۔ چنیائی ، لنگم پلی ۔گنٹور ، سکندرآباد ۔ گوہاٹی کےلئے  ہفتہ وار دو ، چیریلا پلی ۔ وارانسی ہفتہ وار اور چیریلاپلی ۔ پنول ہفتہ وار ہے۔

ریلوے نے لنگم پلی روٹ پر نیم تیز رفتار ٹرین تیجس کو چلانے کے لئے بھی منصوبہ بنایا ہے۔ اس میں راجدھانی ایکسپریس ، گیٹیمان ایکسپریس ، شتابدی ایکسپریس اور دورانٹو ایکسپریس کی طرز پر جدیدسہولیات کی ٹرینیں بھی موجود ہیں۔ایک عہدیدار نے کہا ہے خانگی فرموں کا انتخاب دو مرحلے کے مسابقتی بولی عمل کے ذریعے کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں تیزی لائی جارہی ہے اور اگلے فروری تک تمام گروپس کو معاہدہ دیا جائے گا۔

خانگی ٹرینیں کا تعارف

خانگی کمپنیاں ٹرینوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی جیسے ٹکٹ چارجز ، مسافروں کے لئے سہولیات اور کوچوں کی دیکھ بھال جبکہ ریلوے عملے اور حفاظتی اقدامات کی نگرانی کرے گی۔ خانگی ٹرینوں میں وائی فائی، جدید کوچ اور بیٹھنے، صاف واش رومز اور اچھا کھانا کے ساتھ چلایا جائے گا۔ انجنوں کو ریلوے سے لیا جائے گا جبکہ خانگی کمپنیوں کو اپنے کوچ رکھنے کی آزادی ہوگی۔

آپریٹنگ ٹرینوں ، پٹریوں ، سگنلنگ اور متعلقہ افرادی قوت میں ریلوئے انفراسٹرکچر کے استعمال کے لئے خانگی کمپنیوں  سے فی کلومیٹر کی بنیاد پر ریلوے کو معاوضے وصول ہوں گے۔ کوچز کی تیاری کے لئے ریلوے سے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں یا بیرون ملک تیار خریدی جاسکتی ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ اسٹیشنوں پر رکنے اور اسٹاپوں کی تعداد اس فرم کی پسند ہوگی۔