Saturday, May 4, 2024
Homesliderسکندرآباد مسجد الہیٰ میں مولانا شاہ جمال لرحمٰن کا ہفتہ کو بیان...

سکندرآباد مسجد الہیٰ میں مولانا شاہ جمال لرحمٰن کا ہفتہ کو بیان ، مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ کا سالانہ اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -

سکندرآباد ۔ دینی مدارس اسلام کے قلعہ ہوتے ہیں اور یہاں تعلیم پانے والے طلبہ مستقبل میں مسلمانوں کی امامت کےلئے تیار ہوتے ہیں اور مدارس سے مسلمانوں کا تعلق جتنا مضبوط ہوگا  اتنا ہی مسلم معاشرہ عصری فتنوں سے محفوظ ہوگا یہی وجہ ہے کہ عربی مدارس میں سالانہ اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں اور ان اجلاس میں شہر اور ریاست کے مشہور علمائے دین کے واعظ اور بیانات کو اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اسی تناظر میں مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ سکندآباد کے زیراہتمام پانچواں سالانہ جلسہ بعنوان حالات حاضرہ میں دینی تعلیم کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں  بعد ظہر کے منعقد کیا جارہا ہے ۔ جسں میں  محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم کا خصوصی بیان ہوگا۔

 زیر صدارت محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم یہ مکتب اور مدرسہ ادارہ وفاق المکاتب حیدرآباد کے زیر اہتمام چلتا ہے جو سالوں سال  اپنی محنت اور جستجو سے کام کررہا ہے ۔ الحمدللہ ہرسال کئی طلبہ ناظرہ قرآن پاک تکمیل فرماتے ہیں اور یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں عیسائیت کی محنت زوروشورپرچلتی ہے ۔ الحمداللہ اللہ کی توفیق سے اور اللہ کی مدد سے  ادارہ وفاق المکاتب بھی خدمت انجام دے رہا ہے۔

ادارہ وفاق المکاتب جس کی ذمہ دار مفتی احسان احمد صدیقی قاسمی ہے۔ ان تمام کی سرپرستی میں  سالانہ اجلاس  ظہر کی نماز کے بعد بمقام مسجد الہی رسول پورہ بیگم پیٹ سکندرآباد میں منعقد کیا جارہے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا جس میں مولانا محمد رضوان اللہ خان زید مجدہ قرآن پاک تلاوت فرمائیں گے اس کے بعد سرور کونین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں نعت شریف حافظ محمد اظہر صاحب  پڑھنے کی سعادت حاصل کریں  گے۔جلسہ میں طلبہ طالبات مدرسہ مکتب کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہو گا اس کے بعد جو مہمان خصوصی حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم ہیں ان کا ایمان افروز خطاب ہوگا ۔اس کے علاوہ دیگر مہمانان میں بشیر احمد اشرف حسامی ، مفتی احسان احمد صدیقی قاسمی  اور مفتی شیخ جعفر قاسمی قابل ذکر ہیں ۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول نظم بھی رہے گا۔ مسجد الہیٰ میں ظہر کی نماز کی جماعت  1:30 ہوتی ہے اور جلسہ کا اختتام عصر کی نماز کے وقت دعا پر ہوگا۔