Monday, May 13, 2024
Homesliderسکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں بھارت بند کا اثر

سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں بھارت بند کا اثر

ٹی آر ایس رکن سدا کیشوریڈی ، صدر محمد جبار اور انچارچ اشوک گاوڈ کا بند کو کامیاب بنانے میں اہم رول
- Advertisement -
- Advertisement -

سکندرآباد ۔ بھارت بند کا ہندوستان بھر میں ملا جلا رد عمل رہا لیکن مو گعی طور پر اس بند کو کسانوں کے حق میں اٹھنے والی آواز قراردیاجاسکتا ہے کیونکہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کےلئے تقریباً سارا ہندوستان اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔

تلنگانہ اور خاص کرجڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندآباد میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارکنوں نے مودی حکومت کےخلاف اپنا شدید احتجاج درج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راماراؤ نے ایک دن پہلے ہی اس بند کی حمایت کرنے کےعلاوہ ٹی آر ایس کے قائدین اور کیڈرکو اس بند کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی جس کا خاص کر سکندرآباد کنٹونمنٹ وارڈ 2 میں زبردست ردعمل رہا۔

کنٹونمنٹ وارڈ 2 کے ٹی آر ایس رکن سداکیشوریڈی،صدر محمد جبار اور انچارج اشوک گاوڈکی سرپرستی میں ٹی آرایس کارکنوں نے اس بند کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم رول ادا کیا ۔ اس موقع پر مذکورہ بالا افراد کی سرپرستی میں ٹی آر ایس ارکان کے دھن راج ، شیخ سیف الدین ، توفیق، رفیق، غوث ، جبار جونئیر کے علاوہ درجنوں نفوس پر شامل کیڈر نے اس علاقے میں کسانوں کی جانب سے کی جانے والی بھارت بند کی کوشش کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

بھارت بند کو کامیاب بنانے کےلئے وراڈ 2 کے صنعتی علاقے رسول پورہ میں موجود فیکٹریوں کے سیکشن اوشا کمپنی میں کئی تجارتی اداروں کو بند کروایا گیا اور جس موقع پر ان فیکٹریوں کو بند کروایا جارہا تھا اس وقت ٹی آر ایس کے ارکان سے مزدوروں نے اظہار تشکر بھی کیا ۔

اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر ایک کارکن نے کہا مزدور بھارت بند کا حصہ بننے کےلئے تیار تھے لیکن آجر کی جانب سے انہیں ملازمت پر آنے کی ہدایت دی گئی لہذا مزدور طبقہ اپنی نوکری بچانےکے لئے صبح کام پر رجوع ہونے پر مجبور ہوئے تھے ۔ علاوہ ازیں رسول پورہ علاقے میں اس دوران دکانات بھی بند ہوتی ہوئی دیکھی گئی۔سکندرآباد عوام کیجانب سے بھارت بند میں اپنا رول ادا کرنے پر کیشوریڈی ، جبار اور اشوک گاوڈ نے تمام ٹی آر ایس ارکان اور کیڈر کی طرف سے عوام سے اظہار تشکر کیا ۔