Tuesday, April 30, 2024
Homeاقتصادیاتسیام سنگ کا پہلا 5جی اسمارٹ فون متعارف

سیام سنگ کا پہلا 5جی اسمارٹ فون متعارف

- Advertisement -
- Advertisement -

سیول۔ سام سنگ نے اپنا پہلا 5جی اسمارٹ فون متعارف کردیا ہے۔ یہ فون کمپنی کی ایس 10سیریز میں ایک نیا اضافہ ہے، جسے ایس 10فائیو جی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فون آئندہ ماہ کے آغاز میں مارکیٹ میں دستیا ب ہو گا۔یہ ماڈل 2.73گیگا ہرٹز اوکٹا کور ایکسینوس 9820 پروسیسرسے لیس ہے۔ اس کی انٹرنل اسٹوریج 256 جی بی اورریام 8جی بی ہے۔

 اس میں ایس 10پلس کے برعکس بیک پر چارکیمرے دیئے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک 12میگاپکسل وائیڈ اینگل، دوسرا 12میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینز اور تیسرا سوپروائیڈ اینگل16میگاپکسل شوٹر ہے۔ چوتھا کیمرہ ٹائم آف فلائٹ تھری ڈی ڈیپتھ کیمرا ہے جو ڈیپتھ انفرمیشن حاصل کرنے کا کام کرے گا اور پورٹریٹ یا لائیو فوکس فوٹوز کو بہتر بنائے گا۔اس کے فرنٹ پر 10میگاپکسل سیلفی کیمرا لگایا گیا ہے۔

ایس 10فائیو جی میں باقی ماڈلز کی نسبت بڑی 4500 ایم ایچ اے طاقت کی حامل بیٹری مہیا کی جا رہی ہے۔کمپنی کی طرف سے تاحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کی قیمت 91 ہزار ہندوستانی روپے کے قریب ہو گی۔