Monday, May 13, 2024
Homeاسپورٹسسید مشتاق علی ٹرافی کے جمعہ کو سیمی فائنلز ،پنجاب بمقابلہ...

سید مشتاق علی ٹرافی کے جمعہ کو سیمی فائنلز ،پنجاب بمقابلہ بروڈا اور ٹاملناڈو بمقابلہ راجستھان

- Advertisement -
- Advertisement -

احمدآباد : سید مشتاق علی ٹرافی کے کل یہاں سیمی فائنلز مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں ٹاملناڈو کا راجستھان سے پہلا مقابلہ ہوگا ، جس کے بعد شام کے مقابلہ میں پنجاب کی ٹیم بروڈہ کا سامنا کرے گی ۔ یہ ٹورنمنٹ گھریلو کھلاڑیوں کےلئے اس لئے بھی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ اب 18فبروری کو آئی پی ایل 2021ءکےلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی ۔

ٹاملناڈو اور راجستھان دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں پر کئی آئی پی ایل ٹیموں کے مالکان کا نظریں ہوں گی جیسا کہ ہماچل پردیش اور ٹاملناڈو کے کوارٹر فائنل مقابلہ میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کے شاہ رخ خان موجود تھے ۔ دوسری جانب راجستھان کو اس مقابلہ میں ٹوئنٹی 20کے ماہر نوجوان کھلاڑی ماہیپال لومرور جنہوں نے 165سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 170رنز اسکور کئے ہیں ۔

اس کے علاوہ چہار روی بشنوئی اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر خلیل احمد کے ہمراہ انکیت چودھری بھی بولنگ شعبہ کے اہم نام ہے ۔ ٹورنمنٹ میں راجستھان کےلئے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے انکت لامبا بھی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہوں نے 198رنز کو اسکور کئے ہیں تاہم انہیں رنز بنانے کی اپنی رفتار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ راجستھان اس مقابلہ میں اپنے اہم لیگ اسپنر راہول چہر پر انحصار کرے گی جو ٹورنمنٹ میں 11وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انگلینڈ کی سیریز کےلئے بھی وہ محفوظ بولر بھی ہیں ۔

دوسری جانب ٹاملناڈو کےلئے این جگدیشن نے ٹورنمنٹ میں 332رنز اسکور کئے ہیں اور اُمید کی جارہی ہے کہ آئی پی ایل میں مہیندر سنگھ دھونی انہیں موقع دے سکتے ہیں ۔ ٹیم کے کپتان دنیش کارتک جو رواں ٹورنمنٹ میں تاحال بے رنگ رہے ہیں لیکن وہ کسی بھی اہم موقع پر بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ بولنگ شعبہ میں مورگن اشون ، آر سائی کشور کے ساتھ بابا اپراجیت بھی موجود ہیں ۔ یہ تینوں ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔