Monday, May 20, 2024
Homesliderسید مشتاق علی ٹی20 ٹورنمنٹ کا اتوار کو فائنل

سید مشتاق علی ٹی20 ٹورنمنٹ کا اتوار کو فائنل

- Advertisement -
- Advertisement -

احمدآباد : متوازن ٹاملناڈو کی ٹیم اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کی وجہ سے کل یہاں کھیلے جانے والے سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹروفی کے فائنل میں اپنی حریف بروڈہ کے خلاف سبقت حاصل کرے گی۔

ٹاملناڈو کی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے اور اس کی قیادت دنیش کارتک کررہے ہیں۔ کارتک کی قیادت میں ٹاملناڈو کی ٹیم نے گروپ مرحلہ کے علاوہ کوارٹر اور سیمی فائنلس میں بھی فتوحات کے لئے زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی۔ دوسری جانب بروڈہ نے اپنے کارگذار کپتان کیدار دیودھر کی قیادت میں چند مقابلوں کو یکطرفہ انداز میں اپنے نام کیا لیکن کوارٹر فائنل مقابلے میں ویشنو سولنکی نے آخری گیند پر ہیلی کاپٹر شاٹ مارتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ راجستھان کے خلاف سینئر بیٹسمین کے بی ارون کارتک نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ اوپن این جگدیشن نے ٹورنمنٹ میں 350 رنز اسکور کرتے ہوئے سرفہرست بیٹسمین بنے ہیں۔ کپتان کارتک نے ٹورنمنٹ میں تاحال کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے لیکن مڈل آرڈر میں ان کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے۔

 شاہ ررخ خان جوکہ ٹورنمنٹ کے دوران میدان میں نظر آئے اور وہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیم فاسٹ بولر محمد بھی اِس فہرست میں شامل اہم نام ہے جبکہ محمد اظہرالدین پر بھی سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔آئی پی ایل کےلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 18 فروری کو چینائی میں ہونے والی ہے جس کےلئے سید مشتاق علی ٹورنمنٹ میں نوجوان اور گھریلو کھلاڑیوں کے مظاہرے اہمیت کے حامل ہوں گے جن میں خاص کر کیرلا کے ابھرتے اوپنر محمد اظہرالدین کی ممبئی کے خلاف تیز رفتار سنچری قابل ذکر ہے۔