Sunday, May 12, 2024
Homesliderسیرینا کا  آسٹریلین اوپن میں اوساکا سے مقابلہ

سیرینا کا  آسٹریلین اوپن میں اوساکا سے مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ ریکارڈ برابری کرنے والے24 ویں گرانڈسلام خطاب کی تلاش میں مصروف امریکہ کی عظیم کھلاڑی سیرینا ولیمس اور یو ایس اوپن چمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا نے منگل کے روز سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ سیرینا اور اوساکا سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دسویں سیڈ سیرینا نے دوسری سیڈ اور دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو ایک گھنٹے21 منٹ طویل کوارٹرفائنل میں راست سیٹوں میں6-3 ، 6-3 سے شکست دی ہے ۔ 39 سالہ سیرینا اب بلی جن کنگ کے 24 گرانڈ سلام خطاب کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے دو فتوحات دوررہ گئی ہیں۔ تیسری سیڈ اوساکا نے غیرسیڈ کھلاڑی تائیوان کی سیہ سووئی کو صرف66 منٹوں میں 6-2، 6-2 سے شکست دی۔سرینا نے مقابلے میں24 ونرس لگائے ۔

سیرینا نے2017 میں ساتویں مرتبہ آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کے بعد سے کوئی گرانڈ سلام خطاب نہیں جیتا ہے ۔گزشتہ سال سیمی فائنل میں پہنچی اور2018 کی رنراپ ہالیپ کے پاس سیرینا کے بہترین کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا۔اوساکا نے سیہ سووئی کی کمزور سروس کا فائدہ اٹھایا۔تائیوان کی35 سالہ کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام کوارٹرفائنل میں کھیل رہی تھیں اور اس کا دباؤان پر صاف نظرآیا۔

دیگر مقابلوں میں  عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے  سخت ترین کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزیندر زیرویوف کو( 6-7 (6), 6-2, 6-4, 7-6 (6 سے شکست دی ۔جوکووچ یہاں اپنا ساتواں ٓسٹریلین اوپن خطاب حاصل کرنے سے صرف دو مقابلے دور ہیں اور ممکن ہے کہ نڈال اور جوکووچ کے درمیان سیزن کے پہلے گرانڈ سلام کا گرانڈ فائنل بھی ہو ۔کورونا سے متاثرہ دور میں سیزن 2021 کا یہ پہلا گرانڈ سلام ہے جس میں مرد اور خواتین زمرے میں خطاب کے سب سے مضبوط دعویداروں  میں کسی کا حیران کن اخراج نہیں ہوا ہے۔