Tuesday, May 14, 2024
Homesliderسیلاب سے متاثرہ افراد کو رقم کاایس ایم ایس موصول لیکن بنک...

سیلاب سے متاثرہ افراد کو رقم کاایس ایم ایس موصول لیکن بنک میں رقم نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔سیلاب سے متاثرہ افراد کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ جس میں اطلاع دی جارہی  ہے کہ 10،000 روپے کی امدادی  ​​رقم ان کے بینک کھاتوں میں جمع کردی گئی ہے  لیکن متاثرہ افراد یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کے بنک میں ابھی تک کوئی رقم جمع نہیں ہوئی ہے۔ جب سے جی ایچ ایم سی کمشنر کے نام سے  پیغامات جاری کیے گئے ہیں وہ جی ایچ ایم سی کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں  ۔

انتخابات سے قبل ریاستی حکومت نے متاثرین کومطلع کیا  گیا تھا کہ وہ  امدادی رقم 7 دسمبر سے عوام  کے  بینک کھاتوں میں جمع کردے گی لیکن  ان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع ہونے کے آثار نہیں ۔ روزانہ کم از کم 15 سے 20 افراد ہیڈ آفس پہنچ رہے ہیں اور شکایت کررہے  ہیں کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع نہیں ہوئی ہےلیکن جی ایچ ایم سی کے عہدیدار مناسب جواب نہیں دے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ سیکیورٹی گارڈز دفتر کے اندر ایسے افراد کو اعلی حکام سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ مایوس سیلاب متاثرین خالی ہاتھ گھر لوٹ رہے ہیں۔ ہزاروں سیلاب متاثرین کو ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں رقم بنک میں جمع کرنے کی اطلاع دی جارہی ہے ۔

سیلاب متاثرین گذشتہ چار دنوں سے جی ایچ ایم سی سے رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں می سیوا مراکز یا جی ایچ ایم سی زونل کے دفاتر سے مناسب جوابات نہیں مل رہے ہیں۔ متاثرین میں سے ایک امداد کے لئے جی ایچ ایم سی عہدیدار کے پاؤں پر گر گیا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔سیلاب سے متاثرہ اور مایوس افراد اپنی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ انہیں جی ایچ ایم سی سے  دھوکہ دہی کا احساس  ہورہا  ہے۔