Friday, May 17, 2024
Homesliderسیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد مالی امداد کو دوبارہ آغاز

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد مالی امداد کو دوبارہ آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے حالیہ شدید بارشوں سے سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف سکریٹری سومیش کمار نے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار اور جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نقد امداد کی تقسیم کے لئے شیڈول تیارکریں۔ تفصیلات کے مطابق مالی امداد متاثرہ خاندانوں کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی اور اس کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے ۔

چیف منسٹر  کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے بعد متاثرہ خاندانوں میں ہر ایک کو 10ہزار روپئے کی مالی امداد کی تقسیم عمل میں لائی گئی لیکن درمیان ہی یہ عمل روک دیا گیا کیونکہ کئی مقامات سے اس امداد کی فراہمی میں درمیانی افراد کے کمیشن کھانے کے علاوہ اقربا پروری کی شکایات موصول ہوئی تھیں  جس کےبعد چند دنوں کےلئے اس نقد مالی امداد کو روک دیا گیا تھا ۔ حکومت نے متاثرہ خاندانوں میں 387.9 کروڑ روپئے تقسیم کیے۔ یہ تقسیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ ، امداد اور بحالی کے پروگراموں کے لئے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے محکمہ کو چیف منسٹر کے ریلیف فنڈ سے جاری  550 کروڑ سے کی گئی ہے۔

چیف سکریٹری نے گریٹر حیدرآباد حدود میں صحت اور صفائی ستھرائی کے حالات کا بھی جائزہ لیا جس میں غیر متوقع طور پر شدید بارش ہوئی تھی۔ حکومت نے موسمی حالات میں تبدیلی کی روشنی میں جی ایچ ایم سی میں 4 سے 10 نومبر تک ایک ہفتہ طویل خصوصی صفائی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوویڈ 19 دنیا بھر میں حالات کو پریشان کن کرچکا ہے  اور سیلاب کے بعد  متعدی بیماریوں کے بعد پھیل جانے کا خدشہ ہے  جس کے تحت بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں صفائی کے علاوہ جراثیم کش ادویات  کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے ۔