Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسسیمی فائنل میں ہندوستان کو پاکستان کے خلاف شکست

سیمی فائنل میں ہندوستان کو پاکستان کے خلاف شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ۔ ایمرجنگ انڈر23 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے دلچسپ مقابلہ میں پاکستان نے ہندوستان کے خلاف تین رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان نے50 اوورس میں7 وکٹوں کے نقصان پر267 رنز بنائے جبکہ ہندوستانی ٹیم آٹھ وکٹ پر264 رنز ہی بنا سکی۔ ہندوستان کو آخری تین اوورمیں20 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے چار وکٹ باقی تھے لیکن ٹیم اس ہدف کا حاصل نہیں کرسکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

 پاکستان کا ہفتہ کو فائنل میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے اچھی شروعات کی۔ کپتان بی آرشرت(47) اورآرین جیال(17) نے پہلی وکٹ کے لئے43 رنز جوڑے ۔ شرت ٹیم کے96 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 43 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔سنویر سنگھ(76) اورارمان جعفر(46) نے تیسری وکٹ کے لئے 81 رن کی شاندار شراکت کر کے ہندوستانی ٹیم کو مضبوط موقف میں پہنچایا۔

 سنویر31 ویں اوور میں رن آوٹ ہوئے جس کے بعد ہندوستانی ٹیم دباؤمیں آگئی ۔سنویر نے90 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ہندوستان نے211 کے اسکور پر یش راٹھوڈ (13) اورجعفر کے وکٹ گنوا دیئے ۔ جعفر نے53 گیندوں پر46 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ایس شرما12 رنز بنا کر244 کے اسکور پر رن آوٹ ہوئے ۔ ریتک کا وکٹ250 اورشوم ماو¸ کا وکٹ 260 کے اسکور پر گرا۔

 ماو¸ آخری اوورکی دوسری گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔چنمے سوتار نے ناٹ آؤٹ28 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے61 رنز پر دو وکٹ اور سیف بدر نے57 رنز پر دو وکٹ لئے ۔احمد بٹ اور عمر خان کو فی کس ایک وکٹ ملا۔ ہندوستان کے دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔اس سے پہلے پاکستان کی اننگز میںاوپنر عمر یوسف نے 97 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ66 رنز بنائے ۔