Friday, May 17, 2024
Homeتلنگانہسینئیر اداکارہ ”گیتانجلی“ کا دیہانت،کے سی آر اور جگن ریڈی نے اظہار...

سینئیر اداکارہ ”گیتانجلی“ کا دیہانت،کے سی آر اور جگن ریڈی نے اظہار تعزیت کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سینئیر اداکارہ واور تجربہ کار ہیروئن گیتانجلی کا حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے جمعرات کے روزدیہانت ہو گیا۔اداکارہ نے فلم نگر  کے قریب واقع نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔وہ 74سال کی تھیں۔کاکیناڈا میں پیدا ہوئیں گیتانجلی نے تیلگو،تمل،ملیالم اور ہندی کے علاوہ دیگر زبانوں کی 500سے زائد فلموں میں کام کیا۔

اپنے والد کی حوصلہ افزائی کے بعد،گیتانجلی نے 1961میں رانی رتن پربھاکے ساتھ سینما کی دنیا میں قدم رکھا،اس وقت کے اسٹار ہدایت کار،بی اے سبا راؤ کی ہدایت کاری میں،ان کی اداکاری نے لیجنڈ اداکار این ٹی راما راؤ کی توجہ حاصل کرلی اور انہیں  1961میں سیتھا رام کلیانم میں دیوی سیتھا دیوی کی حیثیت سے کاسٹ کیا گیا۔

گیتانجلی کی چند مشہور فلموں میں،ایلاو“این ٹی آر کے ساتھ”سیتا رام کلیانم،‘اے سبا راؤ کی”ڈاکٹر چکر ورتی“مرلی کرشنا“ اببئی گارو۔امائی گارو“کالام مارنڈی“ لیٹھہ مانسولو“بابلی یودھم“دیواتھا“ گھڈا چاری116اور سمبرالا رام بابو شامل ہیں۔

اداکارہ گیتانجلی کا اصلی نام منی تھا۔اپنے فلمی کیریر کے عروج کے دوران،انہوں نے چند فلموں میں ساتھ کام کرنے کے بعد ساتھی اداکار رام کرشن سے شادی کر لی۔ان کے بیٹے ادیتھیہ سرینواس نے بھی بطور اداکار 2008میں فلم ”بھوما“ سے قسمت آزمائی تھی۔

شادی کے بعد گیتانجلی نے فلموں سے لمبا وقفہ لیا اور بطور کیریکٹر ایکٹر واپس آئیں۔تیلگو میں ان کی آخری فلم تمنا بھاٹیہ کی مہا لکشمی ہے۔اس جانی مانی اداکارہ کی آخری رسومات جمعرات کی شام ادا کی گئیں۔ان کی موت پر فلمی دنیا کی سبھی شخصیتوں نے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔

معروف اداکارہ گیتانجلی کی موت پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اظہار تعزیت کیا،اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ”سیتا کی حیثیت سے فلم ”سیتا رام کلیانم“ میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا“۔کے سی آر کے اداکارہ کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ساتھ ہی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اداکارہ گیتانجلی رام کرشن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔