Wednesday, May 15, 2024
Homeٹرینڈنگسینئیر وکیل رام جیٹھ ملانی کاطویل علالت کے بعد دیہانت

سینئیر وکیل رام جیٹھ ملانی کاطویل علالت کے بعد دیہانت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سینئیر وکیل رام جیٹھ ملانی کا اتوار کی صبح دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر 95سال کی عمر میں دیہانت ہو گیا۔وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ان کا مسلسل علاج چل رہا تھا۔رام جیٹھ ملانی کا ایک بیٹا ہے مہیش جیٹھ ملانی،جو جانے مانے وکیل ہیں۔وہیں ان کی ایک بیٹی ان دنوں امریکہ میں مقیم ہے۔رام جیٹھ ملانی کے دیہانت پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ان کے گھر جاکر خراج پیش کیا۔

رام جیٹھ ملانی کے بیٹے مہیش نے بتایا کہ کچھ دن بعد 14ستمبر کو ان کا 96ویں سالگرہ آنے والی تھی۔ مہیش نے بتایا ہے کہ رام جیٹھ ملانی کی آخری رسومات شام کو،لو دھی روڈ پر واقع قبرستان میں انجام دی جائیں گی۔

سینئیر وکیل رام جیٹھ ملانی کے دیہانت پر مختلف سیاسی قائدین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔وزیر آعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کوئند نے بھی رام جیٹھ ملانی کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر آعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز رام جیٹھ ملانی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک نے ایک غیرمعمولی صلاحیتوں والے اور نامور شخصیت کو کھو دیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ”رام جیٹھ ملانی ذہین،بہادر اور کسی بھی موضوع پر بلا خوف اظہار کرنے سے ہچکچاتے نہیں تھے۔غم کے ان لمحات میں میں ان کے اہل خانہ،دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے رام جیٹھ ملانی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اور اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔نائب صدر وینکیا نائیدو نے رام جیٹھ ملانی کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”رام جیٹھ ملانی کی موت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔۔ملک نے ایک بہترین دانشوراور محب وطن کو کھو دیا ہے۔

رام جیٹھ ملانی14ستمبر1923 کو صوبہ سندھ کے شہر سیکھر پور میں پیدا ہوئے تھے۔ان کا نام پہلی بار  1959میں مہاراشٹرا کے ایم ناناوتی بمقابلہ حکومت کا مقدمہ لڑنے کے بعد سامنے آیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کے حق میں بھی لڑا تھا۔وہیں اسٹاک مارکٹ گھوٹالہ سی دوران،ہرشد مہتا اور کیتکر پاریکھ گھوٹالہ معاملہ میں بھی لڑا۔

سال دو ہزار دس میں وہ سہریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے،اس کے علاوہ،انہوں نے ممبئی سے چھٹے اور ساتویں لوک سبھا میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات کامیابی حاصل کی تھی۔وہ اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر قانون اور شہری ترقی کے وزیر تھے۔