Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگسی آر پی ایف کے جوان نے اپنے ہی دو عہدیداروں کو...

سی آر پی ایف کے جوان نے اپنے ہی دو عہدیداروں کو گولی ماردی

- Advertisement -
- Advertisement -

بوکارو۔ جھارکھنڈ میں انتہا پسندی سے متاثرضلع گومیا کے چترو چٹ تھانہ علاقہ کے کرک نالو پنچایت میں واقع ایک اسکول میں انتخابات کی سیکورٹی میں تعینات مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ایک جوان نے اپنے دو عہدیداروں کو گولی مارکر قتل کر دیا جبکہ تین جوانوں کو شدید زخمی کیا ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پی مرگن نے آج یہاں کہاکہ جھارکھنڈ اسمبلی کے انتخابات کی سیکورٹی کے لئے سی آر پی ایف226 ویں بٹالین کے جوان چھتیس گڑھ سے آئے ہوئے تھے جنہیں کرک نالوگاؤں کے ہائی اسکول اورمڈل اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کل رات تقریبا10 بجے تپیندر یادونامی جوان نے فائرنگ کی جس میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ سہیل حسن اور ٹی بھوئیاں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ہریش چندرگوکئی، جتیندر یادو اور ایک اور جوان شدید زخمی ہو گئے ۔

 فائرنگ میں ملزم جوان تپیندر بھی زخمی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاید چھٹی پر ہونے والے تنازعہ میں جوان نے اس خوفناک واقعہ کو انجام دیا ہے ۔ زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر سے رانچی کے میڈیکل میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ ملزم جوان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔