Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگسی اے اے،این آر سی کے خلاف بند کے دوران جھڑپ،دو ہلاک،تین...

سی اے اے،این آر سی کے خلاف بند کے دوران جھڑپ،دو ہلاک،تین زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ: مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں واقع جالنگی علاقے میں، سی اے اے،این آر سی کے خلاف چہار شنبہ کے روز،بند کے دوران دوگروہوں کے مابین ہونے والے تصادم میں دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ہندوستانی سٹیزن فورم نے بند کی اپیل کی تھی۔

ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ تنازعہ سی پی ایس اور کانگریس پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ اطلاع دی۔جالنگی میں دونوں گروپوں کے مابین شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر بحث شروع ہوگئی جو تصادم میں بدل گئی۔عہدیدار نے بتایاکہ زخمیوں کو مر شدآباد میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے۔

واضح ہو کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے خلاف مختلف تنظیموں کے ذریعہ اعلان کئے گئے ”بھارت بند“ کے تحت کانجور مارگ اسٹیشن کی پٹریوں پر ہونے والے احتجاج کی وجہ سے چہار شنبہ کی صبح ممبئی میں وسطی ریلوے (سی آر) کی مضافاتی ٹرین خدمات متاثر ہو گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ چہار شنبہ کی صبح آٹھ بجے کم سے کم 100مظاہرین ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پرجمع ہو گئے اور سی ایس ایم ٹی کی طرف جانے والی کئی ٹرینوں کو روک دیا۔مظاہرین نے نعرے لگائے اور قومی پرچم لہرایا۔بعد ازاں مظاہرین کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔