Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگسی اے اے،این آر سی کے خلاف گوا فارورڈ پارٹی کی ویمن...

سی اے اے،این آر سی کے خلاف گوا فارورڈ پارٹی کی ویمن ونگ کی چئر پرسن مستعفی

- Advertisement -
- Advertisement -

پنجی: گوا حکومت کی ریاستی اقلیتی فینانس اینڈ ڈیو لپمنٹ کارپوریشن کی وائس چیر پرسن اور گوا فارورڈ پارٹی کی ویمن ونگ کی چئیر پرسن اشما سید نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے طور پر چہارشنبہ کے روز اپنے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔گوا فارورڈ پارٹی،نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) کا رکن ہے۔

گوا میں بی جے پی کی زیر قیادت مخلوط حکومت،کے قیام کے بعد،سید کو 2018 میں گوا میں اقلیتی برادری کے لوگوں کو قرض اور مدد دینے کے مقصد سے،نئی تشکیل شدہ کا رپوریشن کا وائس چیر پرسن مقرر کیا گیا تھا۔

استعفیٰ کے بعد اشما سید نے کہا ”میں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے،ان قوانین کا مقصد ملک کو تقسیم کرنا ہے۔دونوں قوانین غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک اور ملکی آئین کے منافی ہیں۔

اتفاق سے،گوا فارورڈ پارٹی،اب حکمراں اتھاد کی رکن نہیں ہے،لیکناس کے صدر وجئے سر دیسائی کے مطابق،علاقائی پارٹی این ڈی اے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

گذشتہ سال پرمود ساونت کی زیر قیادت کابینہ سے سر دیسائی کو نائب وزر اعلیٰ کے عہدے سے بر طرف کر دیا گیا تھا،جس کے بعد گوا فارورڈ پارٹی،جس میں تین ارکان اسمبلی ہیں،نے حکمراں بی جے پی کی زیر قیادت مخلوط حکومت واپس لے لی تھی۔