Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگسی اے اے،این پی آر کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو اکٹھا...

سی اے اے،این پی آر کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہئے:چدمبرم

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کی مخالفت کرنے والی سبھی جماعتوں کو متحد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے،کانگریس نے ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس کی سر براہ ممتا بنرجی اور دیگر رہنماؤں تک اپنی بات پہنچائی ہے۔

؎کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن پی چدمبرم نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ”ملک کی خاطر سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت کرنے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے آئین کو بچانے کے لئے لڑ رہے ہین،ہم ہندوستا کے جلا وطنی میں شامل مستقل اقدار کو بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔لہذا ان اقدار کے لئے لڑنے والوں کو بالآخر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔اور مجھے یقین ہے کہ وہ کریں گے۔

بنرجی کے علاوہ،سماجوادی پارتی،ڈی ایم کے اور بی ایس پی نے شرکت نہیں کی،جبکہ شیو سینا اور عام آدمی پارٹی نے کہا کہ انہیں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی طرف سے منعقد کی گئی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

چدمبرم نے کہا کہ گاندھی نے زیادہ سے زیادہ پارٹیون کو مدعو کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے 20نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ”حقیقت یہ ہے کہ ہم سی اے اے اور این پی آر کے لئے متحدہ اپوزیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور ہم بہت حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔چھ جماعتیں الگ الگ طور پر لڑ رہی ہیں،امید ہے کہ وہ کسی دن ایک متحدہ پلیٹ فارم پر آئیں گی“۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کانگریس ممتا بنرجی جیسی رہنما کو مدعو کرے گی،جنہوں نے پیر کے روز میٹنگ میں شرکت سے گریز کیا۔چدمبرم نے کہا کہ وہ یقینی طور پر دعوت دیں گے“۔انہوں نے کہا کہ ”کانگریس ریاست میں بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،اور وہ ضلعی سطح پر بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ”میں تسلیم کرتا ہون کہ،ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنی طرف سے زیادہ سے زیادہ وگوں کو ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔