Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںسی اے اے مہاتما گاندھی کا خواب تھا : چیف منسٹر گوا

سی اے اے مہاتما گاندھی کا خواب تھا : چیف منسٹر گوا

- Advertisement -
- Advertisement -

پنجی: شہریت ترمیمی قانون مہاتما گاندھی کا خواب تھا،گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود ساونت نے چہار شنبہ کے روز اپنے آبائی شہر سینکیلم میں سی اے اے کی حمایت میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ ”وزیر آعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے سی اے اے سے متعلق یہ تاریخی فیصلہ لیا۔جو اس ماہ کے شروع میں پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا۔اگر آپ اسے دیکھتے ہیں تو،یہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ مذ کورہ قانون جلد ہی ریاستی قانون ساز اسمبلی میں منظور کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں غلط افواہوں کی مہم چلائی جا رہی ہے،اسی طرضح گوا میں سی اے اے کے بارے میں یہ الزام لگایا گیا کہ یہ قانون مسلم مخالف ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ڈرانے کے لئے ملک بھر میں غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔سی اے اے کا مقصد کسی کی شہریت ختم کرنا نہیں ہے۔مسلمانوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔

واضح ہو کہ،سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور تشدد پھوٹ پڑا ہے،جس کے ذریعہ پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش کے ، ہندوؤں،عیسائیوں،جینوں،سکھوں اور بدھسٹوں کو ہنداستانی شہریت دینے میں مدد ملتی ہے